ناندیڑ میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے ریزرویشن کا شیڈول جاری کیا

ممبئی :27اکتوبر(ورق تازہ نیوز)ریاستی انتخاب کمیشن، مہاراشٹر نے بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر ریزرویشن (آراکشن) سے متعلق تفصیلی مرحلہ وار شیڈول جاری کیا ہے۔ اس کے تحت بلدیاتی اداروں میں محفوظ نشستوں کے تعین اور حتمی منظوری کے لیے مختلف تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، محفوظ نشستوں کی تعداد طے … Read more

ناندیڑ – ممبئی اور ناندیڑ – گوا ہوائی سروس 15 نومبر سے شروع ہوگی

رکن پارلیمنٹ اشوک راو چوہان کی مسلسل کوششوں کو کامیابی ملی ناندیڑ، 27 اکتوبر.(ورق تازہ نیوز)سابق وزیراعلیٰ اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اشوک راو چوہان کی مسلسل کوششوں کو بالآخر کامیابی ملی ہے۔ ناندیڑ – ممبئی اور ناندیڑ – گوا کے درمیان طویل عرصے سے زیرِ انتظار ہوائی سروس 15 نومبر سے شروع ہونے … Read more

ناندیڑ ضلع میں دوبارہ بارش کا یلو الرٹ جاری

ناندیڑ، 26 اکتوبر:۔( ورق تازہ نیوز)علاقائی محکمہ موسمیات ممبئی کی 26 اکتوبر 2025 کو جاری کردہ اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع میں 26 سے 29 اکتوبر 2025 تک چار دنوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان دنوں کے دوران ضلع کے کچھ مقامات پر 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی … Read more

ناندیڑ:شادی شدہ خاتون کے ساتھ عشق کے تعلق نے ایک 21 سالہ نوجوان کی جان لی,ویڈیو دیکھیں

ناندیڑ/بیدر ورق تازہ نیوز) – محبت کی رنگ برنگی دنیا میں پروان چڑھا ایک رشتہ آخرکار خون کے رنگ میں نہا گیا۔ شادی شدہ خاتون کے ساتھ عشق کے تعلق نے ایک 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔ محبت کے جال میں پھنسے اس نوجوان کو خاتون کے رشتہ داروں نے بے دردی سے … Read more

پونے سے ناندیڑ کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس دوڑے گی,جانئے متوقع ٹکٹ نرخ

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)پونے – مرہٹواڑہ اور مغربی مہاراشٹر کے مسافروں کے لیے خوشخبری! اس سال کے آخر تک پونے سے ناندیڑ کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ٹرین چلائی جائے گی، جو محض ۷ گھنٹوں میں یہ فاصلہ طے کرے گی۔ اس سے مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا اور سفر مزید تیز رفتار، آرام دہ … Read more

ناندیڑ ضلع میں 24 سے 28 اکتوبر کے دوران بارش کا یلو الرٹ جاری

ناندیڑ، 24 اکتوبر:۔ (ورق تازہ نیوز)محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکز ممبئی کی جانب سے 24 اکتوبر 2025 کو جاری کردہ اطلاع کے مطابق، ناندیڑ ضلع میں 24، 26 اور 28 اکتوبر 2025 کو یلو الرٹ (Yellow Alert) جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ ان تین دنوں کے دوران ضلع کے بعض … Read more

جعلی سیلاب متاثرین کی فہرست تیار کرکے دھوکہ کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

ناندیڑ، (ورق تازہ نیوز):جعلی سیلاب متاثرین کی فہرست تیار کر کے حکومت سے دھوکہ کرنے والے افسران کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے، اس مطالبے کی عرضداشت آج معزز رہائشی ضلع کلکٹر کو پیش کی گئی۔ ناندیڑ شہر کے سب سے اونچے علاقے میں، جہاں مہاڈا نے "سہیوگ نگر” میں کالونی بسائی ہے، وہاں … Read more

قدوائی نگر میں شوہر کا قتل، بیوی اور بھائی گرفتار، ایک ملزم فرار، حد گاؤں شہر دہل گیا

حد گاؤں (ورق تازہ نیوز) – حدگاؤں شہر کے قدوائی نگر علاقے میں 21 اکتوبر کو ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق ہمیشہ جھگڑا کرنے والے شوہر کو اُس کی بیوی نے اپنے بھائیوں کی مدد سے قتل کر دیا۔ مجھاہد معین مرزا کی درج کردہ شکایت کے مطابق، 21 … Read more

مقامی خود اختیاری اداروں کے انتخابات سے قبل پنکجا منڈے اور دھننجے منڈے کو بڑا جھٹکا، مراٹھواڑہ کی سیاست میں نیا موڑ

ممبئی 23/اکتوبر ۔ (ورق تازہ نیوز)ریاست میں آئندہ چند دنوں میں مقامی خود اختیاری اداروں (لوکل باڈیز) کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ مراٹھا ریزرویشن کے پس منظر میں حکومت نے مہاراشٹر میں "حیدرآباد گزٹ” نافذ کیا ہے، جس کے بعد ریاست کا سیاسی ماحول خاصا گرم ہوگیا ہے۔ او بی سی (دیگر پسماندہ طبقات) اور … Read more

ناندیڑ دیہی پولیس کی بڑی کارروائی ، 36 لاکھ سے زائد مالیت کے جانور و گاڑیاں ضبط

ناندیڑ، 23 اکتوبر (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ دیہی پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گاؤماتاؤں اور بھینسوں کو بے رحمی سے گاڑیوں میں ٹھونس کر منتقل کرنے والے تین ٹرکوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے موقع سے کل 36 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کا جانور اور گاڑیاں … Read more

ناندیڑ:عبدالجلیل سابقہ مؤذن کا انتقال

ناندیڑ : (ورق تازہ نیوز)انتہائی افسوس کے ساتھ آپ کو یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ ہمارے مخلص وکرم فرما محترم جناب عبد الجلیل صاحب ولد محمد ابراہیم صاحب عرف چھوٹے میاں صاحب عامل۔ سابقہ مؤذن مسجد ہتائی ناندیڑ کا آج 22اکتوبرصبح تقریباً 11 بجےانتقال ہوگیا ہے ۔ اپ تمام ہی حضرات سے درخواست ہے … Read more

ناندیڑ سے قریب واقع دھنے گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان کی درد ناک

دھنے گاؤں (نمائندہ شیخ بابا ) آج شام اقبال نگر۔ واجے گاؤں علاقے میں پیش آئے ایک دلخراش واقعے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت شیخ الطاف بن شيخ قیوم (عمر تقریباً 28 سال ساکن اقبال نگر دھنے گاؤں) کے طور پر کی … Read more

ناندیڑ:شیخ راج محمد آٹو ڈرائیور نے ایمانداری کی مثال قائم کی

ناندیڑ: (ورقِ تازہ نیوز)پاکیزہ نگر، دیگلور ناکہ ناندیڑ کے رہنے والے ایماندار آٹو ڈرائیور شیخ راج محمد شیخ احمد صاحب نے دیانت داری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔اطلاعات کے مطابق، پاروتی بائی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ تروڑا ناکہ سے صرافہ چوک تک سفر کے لیے راج محمد کے آٹو میں سوار ہوئی تھیں۔ صرافہ … Read more

ناندیڑ ضلع کے لیے بارش کا دو روزہ یلو الرٹ، شہریوں کو احتیاط برتنے کی اپیل

ناندیڑ، 13 اکتوبر (ورق تازہ نیوز)):علاقائی موسمیات مرکز ممبئی کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے 14 اور 15 اکتوبر 2025 کو یلو (Yellow) الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان دونوں دنوں میں ضلع کے بعض مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، بادلوں … Read more

ناندیڑ ضلع کےنایگاؤں تعلقہ میں زیر زمین آوازوں سے عوام میں خوف

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)12 اکتوبر 2025 کو صبح 11 بجے، دوپہر 3 بجے، شام 5 بجے اور رات 9 بجے نایگاؤں تعلقہ کے ٹاکلی (بو) گاؤں میں زمین کے اندر سے زوردار آوازیں سنائی دینے اور زمین ہلنے کی اطلاع مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو دی۔ اس اطلاع کے بعد جب قومی زلزلہ سائنسی مرکز کی … Read more

سید معین کی فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ‘ سیلاب متاثرین کے بعد شہر میں تین مقامات پر مفت طبی کیمپس کا انعقاد

ناندیڑ:(ورقِ تازہ نیوز )ناندیڑ میں حالیہ دنوں آئے سیلاب کے باعث متاثرہونے والے شہریوں کے لیے مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سےامدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم اس سلسلے میں مجلس اتحادالمسلمین کے سابق ریاستی صدر جناب سید معین نے اپنی فلاحی خدمات سے سب کو متاثر کیاہے۔ ابتدائی طور پر سید معین نے … Read more

خبر غم:محب الدین انظر (حمایت نگر)کا انتقال

ناندیڑ:12/ اکتوبر ۔ (ورق تازہ نیوز) انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ھیکہ جناب محب الدین انظر (معلم) ابن مولانا مجیب الدین صاحب قاسمی حمایت نگر ضلع ناندیڑ کا آج اچانک عارضہ قلب کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد مغرب مدینہ مسجد حمایت نگر … Read more

بریکینگ نیوز : دیگلور ناکہ علاقے میں ایس ڈی پی آئی کارکن پر جان لیوا حملہ

ناندیڑ، 09 اکتوبر . (ورق تازہ نیوز)محمّد عبداللہ محمّد امجد (عمر 34 سال)، سماجی کارکن، رہائشی باغبان کالونی، دیگلور ناکہ ناندیڑ (موبائل: 7757869081) نے ضلعی سرکاری ہسپتال وشنو پوری، وارڈ نمبر 52 میں پولس کو ایک تحریری بیان دے کر کہا کہ وہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ رہتے ہوئے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف … Read more

ناندیڑ: ریلوے کی وسیع پیمانے پر ٹکٹ چیکنگ مہم، ایک ہی دن میں 1220 مسافروں پر کارروائی، 4.9 لاکھ روپے جرمانہ وصول

ناندیڑ، 9/ اکتوبر (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ریلوے ڈویژن میں ۶ اکتوبر ۲۰۲۵ کو صبح ۵:۳۰ بجے سے رات ۸:۰۰ بجے تک وسیع پیمانے پر ٹکٹ چیکنگ مہم چلائی گئی۔ اس مہم کے دوران ایک ہی دن میں بغیر ٹکٹ یا غلط ٹکٹ پر سفر کرنے والے اور بغیر بُکنگ کے سامان لے جانے والے کل … Read more

ناندیڑ:محمد اسماعیل کا انتقال

ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز)انتہائی افسوس کیساتھ یہ اطلاع دیجاتی ھیکہ جناب محمد اسماعیل ولد محمد عبد الکریم صاحب (ہلدی والے) محلہ منڈھائی کا آج صبح حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔انا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر گنج شہداں کربلا میں ادا کی جائیگی۔ ان کا … Read more

بریکینگ نیوز: ناندیڑ سے اغواء ہونے والا معصوم بچہ بازیاب،پولس کی شاندار کارکردگی، محمد عامر اور اسمعیل گرفتار

ناندیڑ:6/اکتوبر (ورق تازہ نیوز)ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، جناب ابیناش کمار کی ‘مشن نربھیا ‘ مہم کے تحت دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن نے ایک شاندار کاروائی کرتے ہوئے اغوا شدہ ڈیڑھ سالہ بچے کو محض 24 گھنٹے کے اندر بحفاظت بازیاب کر کے اس کے والدین کے حوالے کر … Read more

قوم کو خدمتِ خلق اور سیرتِ نبوی ﷺ کے مطابق کردار اپنانے کی ضرورت ہے: مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی

ملک میں نفرت کے مقابلے میں محبت کا آغاز کردار کی اصلاح سے ہوگا، مسلمانوں کو سیاسی طور پر بھی متحد ہونا چاہیے ناندیڑ (ورق تازہ نیوز):قومی صدر مجلس احرار الاسلام، حضرت مولانا محمد عثمان صاحب رحمانی لدھیانوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کے معاشرے کو سب سے زیادہ ضرورت نبی کریم … Read more

بریکینگ نیوز:پونہ میں ناندیڑ کے نوجوان شیخ مزمل کا بہیمانہ قتل، ایک شدید زخمی

پونہ (ورق تازہ نیوز):گزشتہ رات شِرور میں کچھ سماج دشمن عناصر نے اقلیتی برادری کے ایک نوجوان کے گھر میں گھس کر اُس پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا، جس میں صدیقی محمد مُزمل کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ صدیقی شکیل شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، دونوں نوجوان ناندیڑ … Read more

شیرِ پنجاب شاہی امام حضرت مولانا محمد عثمان صاحب لدھیانوی کی ناندیڑ آمد

ناندیڑ:4/اکتوبر(پریس ریلیز): شیرِ پنجاب شاہی امام حضرت مولانا محمد عثمان صاحب لدھیانوی دامت برکاتہم ایک روزہ ناندیڑ تشریف لارہے ہے اس ضمن میں آپ کی تشریف آوری پر دو اہم پروگرامات منعقد ہونے جارہے ہے پہلا پروگرام بعنوان "ملک کے موجودہ حالات میں علماء کرام کی ذمہ داریاں” براے حضراتِ علماء کرام ،ائمہ عظام ودانشورانِ … Read more

ناندیڑ :17 سالہ نوجوان گوداوری ندی میں ڈوب کر لاپتہ

ناندیڑ: 3 اکتوبر (ورقِ تازہ نیوز)شہر کے عیدگاہ قدوائی نگر تا واجے گاو?ں کو جوڑنے والے بندھارے (پشتہ) پر آج دوپہر کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تیراکی کی غرض سے گئے 17 سالہ **شیخ سہیل شیخ ابراہیم گوداوری ندی کے تیز بہاو ¿ میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سہیل … Read more

بارہویں جماعت کے امتحان کے فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع

ناندیڑ، یکم اکتوبر:(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے فروری-مارچ 2026 میں ہونے والے اعلیٰ ثانوی سرٹیفکیٹ (بارہویں) امتحان کے آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب طلبہ اپنے فارم **20 اکتوبر 2025** تک بھر سکتے ہیں۔ ان طلبہ کے فارم … Read more

ناندیڑ میں سیلابی صورتحال کے بعد قلتِ آب عوام شدید مشکلات کا شکار‘ٹینکرس کی فراہمی کامطالبہ

ناندیڑ:یکم اکتوبر۔ (ورقِ تازہ نیوز):ٰناندیڑ شہر گزشتہ کئی دنوں سے سیلابی صورتحال کا شکار ہے۔ گوداوری ندی میں پانی کے اضافے کے سبب شہر سے گزرنے والا ناو گھاٹ پ±ل زیرِ آب آگیا ہے۔ اسی دوران اسدون سے ناندیڑ شہر کے قلعہ اور چوپالہ کی سمت آنے والی پائپ لائن چند دن قبل طغیانی کی … Read more

ناندیڑ:عثمان پہلوان کاانتقال

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) شہر کے فتح برج کے ساکن رنگیز عثمان صاحب پہلوان نے آج بروز منگل کی شب داعی اجل کو لبیک کہا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ یکم اکتوبر کو بعد نماز ظہر مسجد بارہ امام منیارگلی میںادا کی جائے گی اور تدفین مکہ مسجد چوک بازار ناندیڑ میں عمل میں آئے گی … Read more