ناندیڑ، 22 مئی:(ورق تازہ نیوز) ضلع ناندیڑ میں "آپریشن فلش آؤٹ” کے تحت ناندیڑ دیہی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور موبائل چوری کے 12 مقدمات کو بے نقاب کر دیا۔ اس کارروائی میں دو موٹر سائیکلوں اور 10 قیمتی موبائل فونز سمیت مجموعی طور پر 4 لاکھ 76 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان ضبط کیا گیا ہے۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گرو اور سب ڈویژنل پولیس افسر پرشانت شندے کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔
ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر اومکانت چیچولکر کی نگرانی میں پولیس سب انسپکٹر گیانیشور مٹواڑ اور کرائم برانچ ٹیم نے خفیہ اطلاع پر گاڈیگاؤں روڈ علاقے میں کارروائی کی، جہاں چوری شدہ موبائل فروخت کرنے کی غرض سے مشتبہ طور پر موجود تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔گرفتار ملزمین میں سید عرفات سید حسین (26)، شیخ ارباز شیخ عزیز (25) اور ایک کم عمر لڑکا شامل ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمین نے ناندیڑ شہر اور ریاست تلنگانہ کے نظام آباد میں موٹر سائیکل اور موبائل چوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔پ
ولیس نے ملزمین کے قبضہ سے ٹی جی 16 سی 7100 نمبر کی بجاج پلسر موٹر سائیکل، ایم ایچ 26 بی ایس 3254 نمبر کی ہونڈا شائن موٹر سائیکل اور مختلف کمپنیوں کے 10 موبائل فون ضبط کیے، جن میں آئی فون، سام سنگ، اوپو، ویوو، آنر، ریئل می اور پوکو کمپنیوں کے موبائل شامل ہیں۔تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمین نے ناندیڑ کے بھگوان بابا چوک، فروٹ مارکیٹ، ریلوے اسٹیشن، نمسکار چوک اور اسنا برج علاقوں میں موبائل چوری کی کئی وارداتیں انجام دی تھیں۔ پولیس کے مطابق ضبط شدہ موبائل فون 9 دیگر چوری کے مقدمات سے متعلق ہیں۔اس سلسلہ میں ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار نے کامیاب کارروائی انجام دینے والی ٹیم کی ستائش کی ہے۔