ناندیڑ:25/ مئی ۔( ورق تازہ نیوز)ضلع ناندیڑ کے تعلقہ دیگلور سے تعلق رکھنے والے مرزا اکرم بیگ کا آج علی الصبح ایک المناک سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
یہ حادثہ نلگنڈہ تیلنگانہ کے قریب پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کے انتقال پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب گہرے رنج و غم میں مبتلا ہیں۔
مرحوم مرزا اکرم بیگ کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔