بریکینگ نیوز:جائیکواڑی ڈیم کا پانی ناندیڑ کی گوداوری ندی میں آج رات پہنچے گا،چوکنا رہنے کی ہدایت

ناندیڑ:30/ ستمبر ۔( ورق تازہ نیوز)مورخہ 27 اور 28 ستمبر 2025 کو جیکواڑی پروجیکٹ کمانڈ ایریا میں شدید بارش کے نتیجے میں 28/09/2025 کو رات 10:00 بجے جیکواڑی ڈیم میں 3,06,000 کیوسیکس پانی چھوڑا گیا۔ جایکواڑی ڈیم سے اضافی پانی چھوڑنے کی وجہ سے وشنوپوری پروجیکٹ میں 36 تا 40 گھنٹوں کے اندر اضافی پانی … Read more

ناندیڑ کے سینئر صحافی محمد صادق کومہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کا صحافتی ایوارڈ

ناندیڑ:29/ستمبر(محمد شاہد) مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی کی جانب سے دیا جانے والا صحافتی ایوارڈ کے لیے ناندیڑ کے سینئر صحافی اور روزنامہ کامل یقین کے ایڈیٹر محمد صادق کو بہترین صحافتی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہر سال مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والے افراد کو … Read more

انتظامیہ کے بروقت ردعمل اور عوام کی یکجہتی کی بدولت ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ 24 شہریوں کو بچانے کی سنسنی خیز کاروائی

ناندیڑ، 28 ستمبر:-۔( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ تعلقہ کے بھالکی علاقے میں لگاتار ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث آسنا ندی اور نالوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا۔ اس اچانک بڑھے ہوئے پانی کے باعث موضع بھالکی شیوار کے کھیتوں میں واقع آکھاڑے پر کل 24 شہری پھنس گئے تھے، جن میں 3 بچے، … Read more

ناندیڑ:انتظامیہ اور مقامی شہریوں کی مدد سے موجے بونڈھار طرفے نیرلی کے چھ شہریوں کو بچایا گیا

ناندیڑ، 28 ستمبر:-(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ تعلقہ کے موضع بونڈھار طرفے نیرلی گاؤں میں گزشتہ آٹھ دنوں سے جاری مسلسل بارش کے باعث آسنا ندی کو شدید سیلاب آگیا، جس کی وجہ سے رام راؤ گوپال راؤ شندے (حلدےکر) کے کھیت میں قائم فارم پر چھ افراد پھنس گئے تھے۔ مقامی انتظامیہ اور مقامی افراد کی … Read more

ناندیڑ کا بحران مزید بڑھے گا: جائیکواڑی ڈیم سے تین لاکھ کیوسیکس پانی کا اخراج شروع

اورنگ آباد، 28 ستمبر (ورق تازہ نیوز )آج رات م 10 بجےجایکواڑی پروجیکٹ سے 2,54,664 کیوسیکس پانی کا اخراج جاری ہے۔ ڈیم میں آنے والا پانی مسلسل تین لاکھ کیوسیکس سے زیادہ ہے اور ڈیم 99.73 فیصد بھر چکا ہے۔ اسی وجہ سے جایکواڑی ڈیم سے تین لاکھ کیوسیکس پانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا … Read more

ناندیڑ کیلئے ایلو الرٹ جاری ،وشنو پوری کے 17دوازے کھولے گئے

ناندیڑ:28/ ستمبر ۔ (ورق تازہ نیوز)علاقائی محکمۂ موسمیات مرکز، ممبئی کی جانب سے 28 ستمبر 2025 کو دوپہر 12:20 بجے جاری کی گئی اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے 28 اور 30 ستمبر 2025 نیز 01 اور 02 اکتوبر 2025 ان چار دنوں کے لیے یلو (Yellow) الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 28 ستمبر … Read more

ناندیڑ ضلع میں ٓآئندہ 24 گھنٹوں کیلئے بارش کا ریڈ الرٹ، شہرمیں سیلاب ‘وشنوپوری ڈیم کے16 دروازے کھول دئےے گئے

ناندیڑ:27 ستمبر(ورق تازہ نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ناندیڑ ضلع کے 7 تعلقوں کی 25 منڈلوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ضلع کے تمام بڑے، درمیانے اور چھوٹے آبپاشی پروجیکٹ اپنی پوری گنجائش تک بھرے ہوئے ہیں اور ان سبھی ڈیموں سے بڑے پیمانے پر پانی کا اخراج جاری ہے۔ ضلع کی … Read more

ناندیڑ کے دُولہے شاہ رحمن نگر میں بجلی گرنے سے مکان جل کر خاکستر

ناندیڑ۔27 ستمبر (حیدر علی) : ناندیڑ شہر میں جمعہ کی رات سے مسلسل بارش جاری ہے۔ اسی بارش کے دوران دُلہے شاہ رحمن نگر علاقے میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک مکان پر آسمانی بجلی گری جس کے بعد مکان میں آگ بھڑک اُٹھی۔ اس حادثے میں مکان … Read more

بریکینگ نیوز:عثمان آباد، ناندیڑ، لاتور، اورنگ آباد، احمد نگر اور پونے اضلاع میں ائندہ تین گھنٹوں میں بارش کی وارننگ جاری

ناندیڑ:27/ ستمبر( ورق تازہ نیوز)ابھی رات پونے دو بجے محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے تین گھنٹوں میں مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عثمان `آباد، ناندیڑ، لاتور، اورنگ آباد، احمد نگر اور … Read more

بریکینگ نیوز:کل 27 ستمبر کو ناندیڑ ضلع میں اسکولوں ۔کالجس اور ٹیوشن کلاسسز کو تعطیل

ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز):ناندیڑ ضلع کےتمام آنگن واڑیوں، سرکاری اور پرائیویٹ پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں، ضلع پریشد اسکولوں، میونسپل اسکولوں، امداد یافتہ اور غیر امدادی اسکولوں، تمام آشرم اسکولوں، تمام کالجوں، پرائیویٹ ٹیوشن کے ساتھ ساتھ ضلع میں بزنس اینڈ ٹریننگ سینٹرز کے ذریعہ قائم کردہ تعلیمی اداروں کے لیے کل 27. ستمبر چھٹی کا … Read more

ناندیڑ کے ناؤ گھاٹ پُل سے گزرنے والی مرکزی پائپ لائن ٹوٹنے سے پانی سپلائی متاثر

ناندیڑ: 26؍ستمبر(ورق تازہ نیوز): ان دنوں گوداوری ندی میں آئی طغیانی کے سبب ناؤ گھاٹ پُل زیرآب آگیا تھا۔ اسی پُل پر سے اسدون سے چوپالہ اور قلعہ علاقہ کی پانی کی ٹاکیوں کو سپلائی کرنے والی پینے کے پانی کی مرکزی پائپ لائن گزرتی ہے۔ شدید سیلابی ریلے کے باعث یہ پائپ لائن ٹوٹ … Read more

ناندیڑ ضلع میں27 ستمبر کو شدید بارش کی پیشگوئی

ناندیڑ، 24 ستمبر:( ورق تازہ نیوز)علاقائی موسمیات مرکز ممبئی کی اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے 26 ستمبر کو یلو الرٹ، جبکہ 27 ستمبر کو اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے بھاری بارش اور 27 ستمبر کو انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا … Read more

ناندیڑ:سیلاب میں جاں بحق منہاج خان کے اہل خانہ سے سید معین کی ملاقات، 50 ہزار روپے کی مالی امداد

ناندیڑ ۔ 25ستمبر (حیدر علی):گوداوری ندی میں آئے شدید سیلاب نے گزشتہ روز ایک کم عمر لڑکے کی جان لے لی۔ دولہے شاہ رحمان نگر ، کھڑک پورہ کے 17 سالہ منہاج خان ساجد خان اپنی والدہ کے ساتھ گھر کا سامان نکالنے میں مصروف تھے۔ پانی کی گہرائی کا صحیح اندازہ نہ ہونے کے … Read more

بریکینگ نیوز: ناندیڑ شہر میں سیلاب نے 16سالہ منہاج کی جان لی

ناندیڑ: 24؍ستمبر(حیدرعلی): ناندیڑ شہر میں آئے سیلاب نے ایک معصوم جان لے لی۔ دولھے شاہ رحمن نگر میں بدھ کی صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 16؍ سالہ منہاج خان ساجد خان سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گوداوری ندی میں آئے شدید سیلاب کے باعث شہر کے نشیبی … Read more

کانپور واقعہ کے خلاف دھرم آباد میں احتجاجی ریلی

دھرم آباد (نامہ نگار):نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف 20 ستمبر کو دھرم آباد شہر میں ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں “I Love Muhammad ﷺ” کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حکومت سے … Read more

سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں سیدہ گلریز بیگم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

ناندیڑ، 20 ستمبر (نامہ نگار) — سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی (SRTMUN) ناندیڑ کے 28 ویں کانووکیشن پروگرام میں آج ایک پر وقار تقریب کے دوران سیدہ گلریز بیگم بنت سید انور سادات کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا۔ محترمہ سیدہ گلریز بیگم نے زوالوجی (Zoology) کے مضمون میں، لائف سائنسز (Life … Read more

نوراتری تہوار کے لیے چلائے گی ممبئی تا ناندیڑ اسپیشل ٹرین، مسافروں کو بڑی راحت!

منماڈ۔ناندیڑء:20/ ستمبر ۔ (ورق تازہ نیوز)د – آنے والے دور میں نوراتری تہوار کے ساتھ آرہا ہے۔دیگر تہواروں کی وجہ سے مسافروں کے اضافی ہجوم کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے، ممبئی میں لوک مانیہ تلک ٹرمینس اور حضور صاحب ناندیڑ کے درمیان چار خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ یہ خصوصی ٹرینیں ناسک ضلع میں … Read more

ناندیڑ:صد ف انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ”تقسیم اسناد “ کی تقریب

ناندیڑ:18 ستمبر۔(راست) قدیم شہر دیگلور ناکہ، ڈی۔ کے۔ کامپلکس میں مقصود بودھنکر سیوا بھاوی سنستھا کے زیر اہتمام ”صدف انسٹی ٹیوٹ “پچھلے تین سالوں سے خواتین و لڑکیوں کو ہنر مندبنانے کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہاہے۔ بروز جمعرات 18ستمبر 2025 کو بیسک کلاسیس کی ”تقسیم اسناد “ کی تقریب کا انعقاد عمل میں … Read more

ناندیڑ ضلع کے بھوکر تعلقہ میں زیر زمین آوازوں سے عوام عوام میں خوف و ہراس

ناندیڑ19؍ستمبر:( ورق تازہ نیوز):ضلع ناندیڑ کے بھوکر تعلقہ کے پانڈورنا گاؤں کے مشرق اور مغرب کی سمت جمعہ کی شام تقریباً چھ بجے زیرِ زمین پُراسرار آوازیں سنائی دینے کی اطلاع مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو دی۔ اس کے بعد جب قومی زلزلہ سائنس مرکز کی ویب سائٹ پر جانچ کی گئی تو اس آواز … Read more

دو کم عمرمسلم لڑکے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

ناندیڑ:(ورقِ تازہ نیوز،:19 ستمبر .ناندیڑ ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں فوٹو شوٹ کے دوران دو کم عمر لڑکے پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔ یہ اندوہناک سانحہ جمعرات کی شام ناندیڑ کے لوہا تعلقہ کے کیوالا تالاب میں پیش آیا۔مرنے والے لڑکوں کی شناخت شیخ بابر شیخ جعفر (عمر … Read more

ناندیڑ:فرحین بیگم کا انتقال ۔ بدھ کو تدفین

ناندیڑ :16/ ستمبر ۔ (ورق تازہ نیوز)جناب محمد رئیس الدین صاحب حامد بھائی ساکن کھڑک پورہ ناندیڑ کی اہلیہ محترمہ فرحین بیگم آج شب اِنتقال ہوگیا ہے۔ اِنکی نمازِ جنازہ کل بدھ25/09/17/کو 11بجے کربلا ہتائی میں ادا کی جائیگی اور تدفین اسی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی انشااللہ۔ مرحومہ،فصیح الدین صدیقی ۔خسرو صدیقی … Read more

بریکینگ نیوز: ائندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ناندیڑ اور اورنگ آباد میں موسلادھار بارش کا ریڈ الرٹ جاری

ناندیڑ ۔ اورنگ اباد:15/ ستمبر ۔ (ورق تازہ نیوز) موسمیات حکومت ہند کی جانب سے اج رات ایک الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ائندہ 24 گھنٹے کے دوران اورنگ اباد ضلع اور ناندیڑ اضلاع میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے اور ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے اس لیے … Read more

ناندیڑ ضلع میں بارش کا ایلو الرٹ اور بجلی گرنے کا انتباہ جاری، ویشنو پوری کے دس دروازے کھول دئیے گئے

ناندیڑ، 15 ستمبر: (ورق تازہ نیوز)علاقائی موسمیات مرکز ممبئی کی اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے 15 اور 16 ستمبر 2025 کو یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہونے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے ۔ ناندیڑ شہر سے گزرنے والی گودواری ندی پر واقع وشنوپری ڈیم … Read more

شرف الدین انصاري( دودھ والے)کی والدہ کا انتقال

ناندیڑ:14/ ستمبر ۔ (ورق تازہ نیوز)شرف الدین انصاري( دودھ والے) ان کی والده کا انتقال ہوا ہے. نماز جنازه بعد آج بعد نماز مغرب ناندیڑ عید گاہ قدوائی نگر سے متصل قبرستان میں ادا کی جائیگی۔ آللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین

ناندیڑ:سڑک حادثہ میں 2نوجوانوں کی موت

ناندیڑ :(ورق تازہ نیوز)بر: کل رات تقریباً 11 بجے کے قریب بارس گاؤں پاٹی کے پاس قومی شاہراہ نمبر 61 پر پیش آئے ایک بھیانک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ موٹر سائیکل پر سوار یہ دونوں نوجوان تیز رفتاری کے دوران گاڑی پر قابو کھو بیٹھے اور پیچھے سے ایک … Read more

ناندیڑ: وزیر آباد پولیس نے دو ٹیمپو سے 10 مویشی ضبط کئے،چار ملزمین گرفتار

ناندیڑ (ورق تازہ نیوز)وزیرآباد پولیس نے 12 ستمبر 2025 کی صبح 2 بجے ہسا پور روڈ پر دو ٹیمپو کا معائنہ کیا تو ان میں 10 مویشی بندھے ہوئے پائے گئے ۔ پولیس نے اس معاملے میں 10 لاکھ روپے مالیت کے مویشی اور ٹیمپو کو ضبط کر لیا ہے۔ گشت کے دوران، وزیرآباد پولیس … Read more

ناندیڑضلع میں (Orange) الرٹ جاری، موسلادھار بارش کا انتباہ

ناندیڑ، 12 ستمبر :(ورق تازہ نیوز/)-علاقائی موسمیات مرکز ممبئی کی 12 ستمبر 2025 کو جاری کردہ اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے 13 ستمبر 2025 ایک دن کے لیے نارنگی (Orange) الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسی طرح 12، 14، 15 اور 16 ستمبر 2025 ان چار دنوں کے لیے پیلا (Yellow) الرٹ جاری … Read more

ناندیڑ ضلع کے اسمبلی حلقوں کے لیےکانگریس نے انچارج کا تقرر کیا

نا ندیڑ:10ستمبر( ورق تازہ نیوز)ریاستی کانگریس کمیٹی کی جانب سے ناندیڑ ضلع کے مختلف اسمبلی حلقوں کے لیے اسمبلی حلقہ انچارجوں کی نئی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ یہ تقرریاں پارٹی صدر شری ہرش وردھن سپکاڑ اور تنظیمی امور کے صدر کے احکامات پر کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ناندیڑ ضلع کے مختلف اسمبلی … Read more