ناندیڑ:: مویشیوں سے بھری گاڑیاں ضبط 7 ملزمان گرفتارٗلاکھوں روپیوں کا مال برآمد

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)دیگلور پولیس نے آپریشن کریک ڈاؤن” کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے مویشیوں کو غیر قانونی طور پر لے جانے اور ان پر ظلم کرنے کے معاملے میں 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تقریباً 36 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال ضبط کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف Maharashtra Animal Preservation Act کی دفعات 5(ب) اور 9، نیز Prevention of Cruelty to Animals Act 1960 کی دفعات 11(1)(3) اور 11(1)(ف) کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں، ساتھ ہی بھارتیہ نیائے سنہیتا کی متعلقہ دفعات بھی عائد کی گئی ہیں۔ی

ہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر انجام دی گئی، جبکہ ایڈیشنل ایس پی سورج گرو اور دیگر افسران کی نگرانی میں ڈیگلور پولیس ٹیم نے حصہ لیا۔پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد مویشیوں کو غیر قانونی طور پر ذبح کے لیے لے جا رہے ہیں۔ اس اطلاع پر 18 مئی 2026 کو مدنور ناکہ،دیگلور کے مقام پر ناکہ بندی کی گئی۔ صبح 9:30 سے 10:45 کے درمیان پولیس نے چار گاڑیوں کو روکا، جن میں مویشیوں کو بے رحمی سے باندھ کر بھرا گیا تھا۔
اس کاروائی میں متعدد گائیں، بیل اور بچھڑے (درجنوں کی تعداد میں)* 1 Ashok Leyland Tempo ٹیمپو* 1 Eicher 1059 Tempo ٹیمپو* 2 Mahindra Bolero Pickup گاڑیاں۔ضبط کیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 36,16,000 روپے بتائی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں دیگمبر پنداپورے، سنتوش بھنڈاروار، گنیش پرتواڑ، ماروتی گلگلچاڈ، کوندیبا راوپورے، عالم نظام ویج اور گنیش گریلگیری شامل ہیں۔


پولسکے مطابق ملزمان مویشیوں کو غیر قانونی طور پر ذبح کے لیے لے جا رہے تھے اور انہیں گاڑیوں میں انتہائی تکلیف دہ حالت میں باندھ کر رکھا گیا تھا۔ اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام مویشیوں کو آزاد کرایا گیا اور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اس کارروائی کی نگرانی پولیس انسپکٹر سوریا موہن بولمواڈ اور ان کی ٹیم نے کی، جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کامیاب کارروائی پر پوری ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading