ناندیڑ، 22 مئی:(ورق تازہ نیوز) جنوبی وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن نے اطلاع دی ہے کہ 24 مئی اور 31 مئی 2026 کو منعقد ہونے والے گروپ ‘بی’ CBT امتحان کے پیش نظر بعض مسافر ٹرینوں کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا جا رہا ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق امتحانی عمل کے دوران اضافی انتظامات اور آپریشنل سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
منسوخ کی جانے والی ٹرینوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- ٹرین نمبر 77623 پورنا۔جالنہ DEMU، 23 مئی 2026 کو منسوخ رہے گی۔
- ٹرین نمبر 77621/77622 جالنہ۔نگرسول۔جالنہ DEMU، 24 مئی 2026 کو منسوخ رہے گی۔
- ٹرین نمبر 77624 جالنہ ۔ناندیڑ DEMU، 24 مئی 2026 کو منسوخ رہے گی۔
- ٹرین نمبر 57651 ناندیڑ۔منماڑ پیسنجر، 24 مئی 2026 کو منسوخ رہے گی۔
- ٹرین نمبر 57652 منماڑ۔ناندیڑ پیسنجر، 25 مئی 2026 کو منسوخ رہے گی۔
- ٹرین نمبر 77606 ناندیڑ۔میڈچل DEMU، 25 مئی 2026 کو منسوخ رہے گی۔
اسی طرح دوسرے مرحلہ میں:- ٹرین نمبر 77623 پورنا–جالنہ DEMU، 30 مئی 2026 کو منسوخ رہے گی۔
- ٹرین نمبر 77621/77622 جالنہ–نگرسول–جالنہ DEMU، 31 مئی 2026 کو منسوخ رہے گی۔
- ٹرین نمبر 77624 جالنہ–ناندیڑ DEMU، 31 مئی 2026 کو منسوخ رہے گی۔
- ٹرین نمبر 57651 ناندیڑ–منماڑ پیسنجر، 31 مئی 2026 کو منسوخ رہے گی۔
- ٹرین نمبر 57652 منماڑ–ناندیڑ پیسنجر، یکم جون 2026 کو منسوخ رہے گی۔
- ٹرین نمبر 77606 ناندیڑ–میڈچل DEMU، یکم جون 2026 کو منسوخ رہے گی۔
ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر سے قبل ٹرینوں کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے ریلوے انکوائری سروس یا ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ سے معلومات حاصل کریں۔