ناندیڑ : 28 ۔مئی۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع میں تنظیمی تخلیقی مہم بڑے زور و شور کے ساتھ چلائی گئی، مگر عہدوں کے انتخاب کے دوران صرف چہروں کی تبدیلی کیے جانے سے ضلع بھر کے کانگریس کارکنان میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ تنظیمی تخلیقی مہم کے انچارج وینو گوپال کی جانب سے دی گئی رپورٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے ناندیڑ کے رکنِ پارلیمان رویندر چوہان نے دہلی دربار میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے تمام تقرریاں اپنی مرضی سے کروائیں۔
کانگریس کے مہانگر ضلع صدر کے عہدے کے خواہشمند بالاجی چوہان اور ناندیڑ جنوبی ضلع صدر کے عہدے کے امیدوار کیدار پاٹل سالونکے نے براہِ راست دہلی پہنچ کر پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے سے ملاقات کی اور انتخابی عمل میں ناانصافی ہونے کی شکایت درج کروائی۔