دہلی: قدیم مندر کی زمین پر قبضے کی کوشش،مقامی مسلمان حفاظت کے لیے آگے آئے

دہلی: دہلی کے سیلم پور اسمبلی حلقے کے چوہان بانگر علاقے میں واقع ایک قدیم مندر کی زمین پر قبضے اور تعمیر کی کوشش کے خلاف مقامی مسلمان سامنے آئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مندر کی جگہ کو کسی بھی طرح کی تعمیر یا فروخت سے محفوظ رکھا جانا چاہیے، تاکہ علاقے … Read more

دہلی کے بیلا اسٹیٹ میں 728 میں سے 727 ووٹروں کے نام حذف، راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن پر اٹھائے سوال

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے دہلی کے یمنا کنارے واقع بیلا اسٹیٹ میں بڑی تعداد میں ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے انتخابی کمیشن کی خصوصی گہری نظرثانی، یعنی ایس آئی آر، کے عمل پر سوال اٹھائے ہیں۔ … Read more

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر بڑا الزام، بی جے پی ٹکٹ کی مبینہ پیشکش کا دعویٰ

نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف کیرالہ کے سابق چیف سیکریٹری جی جی تھامسن نے بڑا الزام عائد کیا ہے۔ تھامسن کا دعویٰ ہے کہ سال 2016 میں گیانیش کمار نے انہیں بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات لڑنے کی پیشکش کی تھی۔ سابق چیف سیکریٹری کے مطابق یہ … Read more

گنیش وسرجن کے بعد منڈپ میں سوئے 8 افراد پر بجلی کا تار گرا، 4 کی موقع پر موت

بھوپال (ایجنسی) گنیش وسرجن کے بعد منڈپ میں سوئے افراد کے ساتھ ایک انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ مدھیہ پردیش کے منڈلا ضلع کے نین پور تھانہ حدود کے ہیر پور گاؤں میں گنیش وسرجن کے بعد منڈپ میں سوئے افراد پر اچانک ہائی ٹینشن بجلی کا تار ٹوٹ کر گر گیا۔ بجلی کا کرنٹ … Read more

28 سے 30 ستمبر تک بینک ہڑتال، کوآپریٹو بینک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے

نئی دہلی (ایجنسی) ملک بھر میں 28 سے 30 ستمبر کے درمیان سرکاری شعبے کے بینکوں کی مجوزہ تین روزہ ملک گیر ہڑتال کے پیش نظر عام عوام اور دیہی علاقوں کے کھاتہ داروں کے لیے اہم راحت کی خبر سامنے آئی ہے۔ ملک بھر کی کوآپریٹو بینکیں اس ہڑتال میں شامل نہیں ہوں گی … Read more

عبداللطیف: غریب مسلم گھرانے میں آنکھ کھولنے والا ’گینگسٹر‘، جس نے گجرات میں بی جے پی کو مضبوط کیا

سنہ 1995 میں لطیف کے شارپ شوٹر شریف اور اس کے ایک ساتھی کی گرفتاری کے بعد پولیس افسر گیتا جوہری تین اہلکاروں کے ساتھ عبد اللطیف کے گھر کے باہر موجود تھیں۔ انھوں نے مزید نفری طلب کرنے کے لیے پولیس کنٹرول روم سے رابطہ کیا۔ کچھ دیر بعد دریاپور کے علاقے پاپٹیہ واڑ … Read more

بینکوں کی 3 روزہ ہڑتال، کن خدمات پر پڑے گا اثر؟ بینکوں کی صارفین کو اہم ہدایت

ممبئی:5 روزہ ورکنگ ویک نافذ کرنے اور ’کارکردگی پر مبنی ترغیبی اسکیم‘ (PLI) کو واپس لینے سمیت مختلف مطالبات کے لیے بینک ملازمین نے 3 روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ یہ ملک گیر ہڑتال آئندہ 28 سے 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس ہڑتال کے پیش نظر سرکاری شعبے کے اسٹیٹ … Read more

8ویں پے کمیشن سے سرکاری ملازمین کی چاندی، 18 لاکھ روپے تک بقایا رقم ملنے کا دعویٰ

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے ملازمین 8ویں پے کمیشن کی سفارشات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے سمیت کئی مطالبات کمیشن کے سامنے پیش کیے گئے ہیں۔ کمیشن کے ارکان مختلف بڑے شہروں میں اجلاس منعقد کر رہے ہیں، جہاں مختلف محکموں کی ملازم تنظیموں کے … Read more

جمشیدپور میں بھیانک سڑک حادثہ، کابینی وزیر کی بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق

جمشیدپور (ایجنسی) جھارکھنڈ کے جمشیدپور میں جمعرات کی علی الصبح پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں جھارکھنڈ کی دیہی ترقی اور پنچایتی راج کی وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ کی بیٹی تریشا سنگھ سمیت 4 افراد کی موت ہوگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ سوناری تھانہ … Read more

یکطرفہ کارروائیوں اور مذہبی حقوق کی پامالی پر جمعیۃ علماء ہند کا سخت موقف، صدر جمہوریہ سے ملاقات کا فیصلہ

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس بدھ کو محمودیہ لائبریری، مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند، نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کی، جبکہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی سمیت ملک کے مختلف حصوں سے مجلس عاملہ … Read more

سابق رکن پارلیمنٹ امیر عالم اور سابق رکن اسمبلی نوازش عالم سمیت کئی اہم رہنما کانگریس میں شامل

نئی دہلی: اتر پردیش میں سیاسی رہنماؤں کی کانگریس میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو مغربی اتر پردیش کے سابق رکن پارلیمنٹ امیر عالم خان، ان کے بیٹے اور سابق رکن اسمبلی نوازش عالم خان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ متعدد اہم رہنماؤں، سابق عوامی نمائندوں اور سماجی شخصیات نے کانگریس کی … Read more

ایس آئی آر عمل پر ہنگامہ، فیصلہ کس کی مرضی سے ہوا؟ الیکشن کمیشن میں اختلافات کا بڑا دعویٰ

نئی دہلی (ایجنسی): ووٹر فہرستوں کی خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کے عمل کو لے کر ملک میں سیاسی اور انتظامی سطح پر بحث جاری ہے۔ اسی دوران الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایس آئی آر کے فیصلے سے متعلق پیدا ہونے والے سوالات پر اہم وضاحت پیش کی ہے۔ کمیشن کا کہنا … Read more

شیوراج موٹے گاونکر سے متعلق بڑی خبر، آدتیہ موٹے گاونکر کو NEET امتحان دینے پر ……

نئی دہلی: آدتیہ موٹے گاونکر کو دو سال کے لیے قومی اہلیتی و داخلہ امتحان (NEET) میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے آدتیہ موٹے گاونکر کی NEET UG 2026 کی امیدواری منسوخ کرتے ہوئے اسے آئندہ دو سال تک امتحان میں شرکت سے نااہل قرار دیا ہے۔ میڈیکل داخلہ … Read more

شرجیل امام کو کزن کی شادی میں شرکت کے لیے 4 سے 10 اکتوبر تک عبوری ضمانت

دہلی کے کڑکڑڈوما کورٹ نے جیل میں بند شرجیل امام کو اس کے چچیرے بھائی کی شادی میں شامل ہونے کے لیے عبوری ضمانت دے دی ہے۔ یہ عبوری ضمانت 4 سے 10 اکتوبر تک دی گئی ہے۔ شرجیل امام پر 2020 کے شمال مشرقی دہلی فساد کی سازش کے معاملے میں غیرقانونی سرگرمیاں (روک … Read more

خلیج بنگال میں گہرے دباؤ کے باعث آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کی ساحل پر شدید بارش کا امکان

خلیج بنگال میں بننے والا کم دباؤ کا علاقہ اب گہرے دباؤ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ 22 ستمبر کو یہ نظام وشاکھاپٹنم سے تقریباً 320 کلومیٹر مشرق میں موجود تھا۔ یہ مغرب-شمال مغربی سمت میں تقریباً 17 کلومیٹر فی گھنٹے … Read more

10 ہزار روپے کے تنازع پر 24 کروڑ روپے کا سامان خاکستر، 150 روپے کے پٹرول سے 14 دکانوں میں آگ لگانے کا الزام

سورت: گجرات کے شہر سورت میں محض 10 ہزار روپے کے بقایا معاوضے کے تنازع نے ایک سنگین واقعے کو جنم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ایک سابق اکاؤنٹنٹ نے مبینہ طور پر اپنے سابق مالک کو سبق سکھانے کے لیے ٹیکسٹائل مارکیٹ میں آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 14 دکانیں جل کر … Read more

بہار: جموئی نابالغ طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے میں بڑا اپ ڈیٹ، مرکزی ملزم سمیت 2 افراد کا پولیس انکاؤنٹر ، ’یوگی پیٹرن‘ کی بحث

پٹنہ:جموئی میں دسویں جماعت کی نابالغ طالبہ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور زیادتی کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے کے 2 ملزمان نندن یادو اور ہری رام یادو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان فرار ہونے کی کوشش کر رہے … Read more

ایل پی جی سلنڈر 200 روپے سستا، کہاں اور کیسے مل رہا ہے؟ جانئے مکمل تفصیل

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا، جبکہ ایل پی جی گیس کی سپلائی بھی متاثر ہوئی۔ ہرمز آبنائے کے راستے سپلائی میں رکاوٹ کے باعث کئی علاقوں میں گیس کی قلت کا خدشہ پیدا ہوا۔ اس صورتحال کا اثر عام شہریوں … Read more

کیا یوپی کو 4 حصوں میں بانٹنے کی کوئی منصوبہ بندی ہے؟ بی جے پی وضاحت کرے: عمران پرتاپ گڑھی

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے اتر پردیش کو چار حصوں میں تقسیم کرنے سے متعلق وزیر اوم پرکاش راجبھر کے بیان پر مرکز اور بی جے پی سے وضاحت طلب کی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت کی سطح پر اتر پردیش کی تنظیم نو کے حوالے سے … Read more

گھریلو ایک پی جی صارفین کے لیے بڑی خبر، 1 اکتوبر سے گیس سلنڈر کے نئے اصول، جانیں کیا بدلے گا

نئی دہلی: گھریلو ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ حکومت نے یکم اکتوبر 2026 سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ریفل کے لیے آدھار پر مبنی بایومیٹرک تصدیق لازمی کردی ہے۔ یعنی جن صارفین نے ابھی تک بایومیٹرک آدھار تصدیق مکمل نہیں کی ہے، انہیں … Read more

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، ممتا بنرجی گروپ کو فٹبال کھلاڑی اور رتَابرت بنرجی گروپ کو لفافہ نشان

نئی دہلی (ایجنسی): مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے نام اور انتخابی نشان کو لے کر جاری تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن نے ممتا بنرجی اور رتَابرت بنرجی کی قیادت والے گروپوں کو الگ الگ نام اور انتخابی نشان الاٹ کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ آئندہ اسمبلی ضمنی انتخابات … Read more

مہوا موئترا کا امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا الزام، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو لکھا خط

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے مغربی بنگال میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دوروں کے دوران سینئر مسلم آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو ان کے مذہب کی وجہ سے سرکاری پروگراموں سے باہر رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اقلیتوں سے متعلق امور پر … Read more

پنجاب میں کسانوں کا ریل روکو احتجاج، چار مقامات پر پٹریوں پر دھرنا، قرض معافی اور ایم ایس پی کا مطالبہ

چنڈی گڑھ: پنجاب میں کسان ایک بار پھر احتجاج کی راہ پر ہیں۔ کسان مزدور مورچہ (کے ایم ایم) کی قیادت میں کسانوں اور زرعی مزدوروں نے جمعرات کو اپنی 12 نکاتی مانگوں کے حق میں ریاست کے مختلف مقامات پر ریل پٹریوں پر دھرنا دے کر ریل روکو احتجاج کیا۔ مظاہرے کے باعث کئی … Read more

منی پور م میں پھر تشدد بھڑکا، دو خواتین کو گولی مار کر قتل؛ کئی فارم ہاؤسز نذرِ آتش

منی پور م میں پھر تشدد بھڑکا، دو خواتین کو گولی مار کر قتل؛ کئی فارم ہاؤسز نذرِ آتش امپھال (نمائندہ): منی پور میں ایک مرتبہ پھر تشدد کے واقعات سامنے آنے سے خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جیریبام ضلع کے لیسانگ کوکی گاؤں میں نامعلوم مسلح افراد نے کھیتوں میں کام … Read more

سہارنپور کلکٹریٹ مسجد انہدام: ’مسجد وہیں تعمیر ہوگی، عدالت میں ہم فتحیاب ہوں گے‘، رکن پارلیمنٹ اقرا حسن

اتر پردیش کے سہارنپور کلکٹریٹ مسجد انہدام معاملہ پر سماجوادی پارٹی نے ایک بار پھر آواز اٹھائی ہے۔ کیرانہ سے رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے کہا ہے کہ ’’مسجد اسی جگہ پر تعمیر ہوگی اور ضرور تعمیر ہوگی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں تو اس وقت عدالت جانے کا موقع بھی نہیں دیا گیا، … Read more

بغیر قانونی عمل کے بلڈوزر چلانا پڑا مہنگا، کلکتہ ہائی کورٹ کا نیا گھر اور 10 لاکھ روپے معاوضے کا حکم

کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نام پر بغیر مناسب قانونی عمل کے ایک دو منزلہ تجارتی عمارت منہدم کیے جانے کے معاملے میں سخت رخ اختیار کیا ہے۔ عدالت نے متاثرین کو بڑی راحت دیتے ہوئے انتظامیہ کو نئی عمارت تعمیر کر کے دینے، اس وقت تک مفت متبادل رہائش … Read more

آئی پی ایس بشریٰ بانو کی متاثر کن کہانی: دو بچوں کی ماں نے دو بار UPSC امتحان پاس کیا

نئی دہلی: آئی پی ایس افسر بشریٰ بانو ان دنوں مغربی بنگال کے کھڑگ پور میں ایڈیشنل ایس پی کے عہدے پر تعیناتی اور ایک وائرل ویڈیو کے باعث خبروں میں ہیں۔ تاہم ان کی شناخت صرف ایک پولیس افسر کی حیثیت سے نہیں بلکہ جدوجہد اور عزم کی ایک مثال کے طور پر بھی … Read more

بڑا بھائی IPS، چھوٹا بھائی IAS؛ ایک ضلع کا ڈی ایم تو دوسرا پولیس کا ’سنگھم‘

پنجاب کے دو سگے بھائیوں کی کامیابی کی کہانی ان دنوں خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ دونوں بھائیوں نے MBBS کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سول سروس کا راستہ اختیار کیا اور اپنی محنت و صلاحیت کے بل پر ملک کی اہم انتظامی خدمات میں مقام حاصل کیا۔ بڑے بھائی ڈاکٹر اجے … Read more