ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) مقامی کرائم برانچ ناندیڑ نے ایک اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے این ڈی پی ایس (منشیات) مقدمے میں مطلوب مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی آپریشن فلش آؤٹ” کے تحت انجام دی گئی، جس کا مقصد ضلع بھر میں مطلوب اور مفرور ملزمان کی گرفتاری ہے۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ارچنا پاٹل (بھوکَر) اور ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گرو کی رہنمائی میں مقامی کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اتُل بھوسلے نے مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔
اسی سلسلے میں اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر روی واہولے اور ان کی ٹیم 8 جون 2026 کو ناندیڑ شہر میں مطلوب ملزمان کی تلاش میں مصروف تھی کہ خفیہ اطلاع ملی کہ ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں درج این ڈی پی ایس مقدمہ نمبر 433/2026 میں مطلوب ملزم بالاجی مادھوراؤ کامبلے (عمر 40 سال) ساکن گووند نگر، ناندیڑ اپنے علاقے میں موجود ہے۔موصولہ اطلاع کی تصدیق کے بعد پولیس ٹیم نے گووند نگر علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
بعد ازاں قانونی کارروائی کے لیے اسے ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ مقدمہ این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 20(B)، 22(B) اور 25 کے تحت درج ہے۔ اس کامیاب کارروائی پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مقامی کرائم برانچ کے افسران اور اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔