صرف 11 رن دے کر 10 وکٹ لینے والے اس گیند باز کی ٹیم انڈیامیں شمولیت

ممبئی:13فروری ۔ (ایجنسےز)گزشتہ سال دسمبر میں منی پور کے تیز گیند باز ریکس راج کمار سنگھ نے صرف 11 رن دے کر 10 وکٹیں حاصل کرکے سنسنی مچادی تھی۔ اب منی پور کے اسی تیز گیند باز کو انڈر 19 ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ ریکس ٹیم انڈیا میں جگہ بنانے والے منی پور … Read more

ہندوستانی ٹیم کے سابق تیزگیند بازپرغنڈوں کاحملہ

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق تیز گیند باز اور دہلی کے کپتان رہ چکے امت بھنڈاری پر پیر کی صبح کچھ لوگوں نے حملہ کردیا۔ وہ اس حملہ میں سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ دہلی انڈر 23 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انوج ڈیڑھا پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جس وقت حملہ … Read more

دلچسپ مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 4 رنوں سے شکست دیکر جیتی سیریز

ہیملٹن: ہیملٹن میں کھیلے گئے تیسرے فائنل مقابلے میں نیوزیلینڈ نے بھارت کو چار رن سے شکست دے دی ۔ دلچسپ مقابلے میں ٹیم انڈیا کو مات دیتے ہی نیوزی لینڈ نے تین ٹی 20- میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ۔ بھارت کی جانب سے شکھر دھون پہلے ہی اوور میں کیچ … Read more

"آوٹ "بلے باز کو ڈریسنگ روم سے واپس بلاکر کرائی گئی بلے بازی

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بین اسٹوکس کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ۔ اسٹوکس پر قسمت پوری طرح مہربان تھی ، جو امپائر نے انہیں آوٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم سے بھی واپس بلالیا جبکہ ان کے ساتھی بلے باز جان بیرسٹو کریز تک پہنچ چکے … Read more

آفریدی نے اس کھلاڑی کو پاکستان کا نیا سپر اسٹار بتایا

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں ختم ہوئی ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں لیگ اسپنر شاداب خان کی شاندار آل راونڈ کارکردگی کی سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد آفریدی نے جم کر تعریف کی ہے ۔ شاہد آفریدی نے شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے ان کو ملک کا … Read more

کرکٹر شعیب ملک کا نیا ورلڈ ریکارڈ

اسلام آباد ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے اپنے ٹی ٹوینٹی کیریئر میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلہ کے دوران اپنے111ویں میچ میں 50واں کیچ لیکر بطور فیلڈر کیچوں کی نصف سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے … Read more

صرف ایک ہار سے ونڈے رینکنگ میں بھارت کو ہو گیا بڑا نقصان

نئی دہلی: نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں کھیلا گیا چوتھا ونڈے ہارنا بھارتیہ ٹیم پر بھاری پڑ گیا ہے ۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا 3-0 کی بڑھت لے کر آئی سی سی ونڈے رینکنگ میں نمبر پوزیشن کیلئے آگے بڑھ رہی تھی لیکن ہیملٹن ونڈے میں ہار کے ساتھ ہی ان کا یہ … Read more

کوہلی دھونی کے بغیر ہندوستانی ٹیم فیل، بڑی ہار کے ساتھ بنایا شرمناک ریکارڈ

That’s that from the India innings. #TeamIndia all out for 92. Trent Boult picks up his 5th five-wkt haul #NZvIND pic.twitter.com/E1496UeggU — BCCI (@BCCI) January 31, 2019 سیڈن پارک: ہیملٹن میں کھیلے گئے چوتھے ونڈے میں بھارت کو اب تک کی سب سے بڑی ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس میچ میں بھارتیہ … Read more

ویڈیو: آج ہی کے دن عرفان پٹھان نے اڑائی تھی پاکستان کی نیند ، پہلی ہی اوور میں لگائی تھی ہیٹرک

نئی دہلی : ہر کسی کیلئے کوئی نہ کوئی دن خاص ضرور ہوتا ہے جسے وہ بھلا نہیں سکتا ۔ آج کا دن (29 جنوری ) ہندوستانی پیسر عرفان پٹھان کے لئے ایسا ہی ہے ، لیکن عرفان کے ساتھ ساتھ یہ دن کرکٹ کے چاہنے والوں کیلئے بھی خاص ہے کیونکہ آج سے 13 … Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا شیڈول جاری» 30 مئی سے آغاز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کا شیڈول جاری کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے شیڈول کے مطابق اس ایونٹ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے درمیان 30 مئی کو اول میں کھیلا جائے گا جبکہ ہندوستان اپنا پہلا میچ ساؤتھ افریقہ کیساتھ … Read more

پاکستان نے جنوبی افریقہ کوذلت آمیزشکست دے دی

شعیب ملک کی قیادت میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کوشکست دے کرگزشتہ میچ کا بدلہ لیا۔ پاکستان نےامام الحق کی عمدہ بلے بازی اورگیند بازوں کی شاندارکارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کوچوتھے ونڈے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کرسیریز میں 2-2 سے برابرکرلی۔ پاکستانی بلے بازوں نے جنوبی افریقہ … Read more

نیپال کے روہت پوڈیل نے سچن اور آفریدی کے ریکارڈ توڑے

دبئی ۔27۔جنوری ۔نیپال کے روہت پوڈیل سب سے کم عمر میں انٹرنیشنل میچ میں نصف سینچری لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نےہندستان کے سچن تیندولکر اور پاکستان کے شاہد آفریدی کا ریکارڈ تور دیا ہے۔روہت نے دبئی میں متحدہ عرب عمارات کے ساتھ خلاف دوسرے ونڈے میچ میں نصف سینچری (55رن۔58 گیندیں … Read more

ون ڈے سیریز: ہند نے نیوزی لینڈ کو 90رنز سے شکست دیدی  

Our victory lies in standing together. Happy republic day to all my fellow Indians. Jai Hind 🇮🇳 pic.twitter.com/bKs9FjQh5H — Virat Kohli (@imVkohli) January 26, 2019 ماﺅنٹ مانگانوئی: ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابیوں کے بعد اب نیوزی لینڈ میں بھی مسلسل دوسری فتح کے ساتھ پہلی ون ڈے سیریز جیتنے کے قریب پہنچ گئی … Read more

دوسرے میچ میں بھی ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کرلی

اوول:26جنوری۔(ایجنسیز) نیوزی لینڈ اورہندوستان کے درمیان جاری پانچ ونڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کرلی ہے۔ ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے نیوزی لینڈ کے بلے بازبے بس نظرآئے اورنیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 41 اوورمیں 234 رنوں پرآوٹ ہوگئی۔ اس طرح سے ٹیم انڈیا نے دوسرا ونڈے … Read more

نیوزی لینڈ کو 324رنوں کا حدف

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے میچ میں ٹیم انڈیا نے بڑا اسکور بنایا ہے۔ 50 اوورمیں 324رنوں کا اسکورکھڑا کیا ہے۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے تمام بلے بازوں نے اہم تعاون دیا۔ نیوزی لینڈ کے گیند باز صرف چاربلے بازوں کو آوٹ کرسکے۔ روہت شرما اور شکھر دھون نے اپنی شاندار نصف سنچری … Read more

امیتابھ بچن کی راجستھان رائلز کی فرنچائز میں دلچسپی

ممبئی: معروف اداکار امیتابھ بچن بھی انڈین پریمیئر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کیلئے ٹیم خریدنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں اور وہ راجستھان رائلز کیلئے بولی لگا سکتے ہیں۔ راجستھان رائلز کے مشترک مالک اسے بیچنا چاہتے ہیں اور بچن خاندان فرنچائز کو خریدنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔ امیتابھ پہلے ہی ہند میں … Read more

سب سے تیز ’وکٹوں کی سنچری‘ مکمل کر محمد شامی نے بنایا عالمی ریکارڈ

ہندوستان کی جانب سے یک روزہ کرکٹ میں ابھی تک سب سے تیز 100 وکٹ لینے کا ریکارڈ عرفان پٹھان کے نام پر تھا جب کہ عالمی سطح پر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے یہ کارنامہ 56ویں میچ میں انجام دیا تھا شامی نے اس دوران عرفان پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شامی … Read more

محمد شمی نے عرفان پٹھان کا ریکارڈ توڑا

نیپیر۔23۔جنوری ۔آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی ہندوستانی تیز گیند بازوں کا جلوہ دیکھنے کو ملا۔ نیپیر ون ڈے میں ہندوستانی تیز گیندباز محمد شمی نے ٹیم انڈیا کو زبردست شروعات دلائی۔ شمی نے اپنے پہلے دو اووروں میں ہی دو وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو بیک فٹ پر لا کھڑا کر دیا۔ … Read more

’محمد حفیظ جیت گئے، ہاشم آملہ ہار گئے‘

پورت الزبیتھ :(ایجنسیز)پہلی اننگز مکمل ہوئی تو مائیک ہیزمین نے ہاشم آملہ سے سوال کیا کہ یہ وکٹ اور یہ ٹارگٹ کہیں کم تو نہیں پڑ جائے گا؟ جس پر ہاشم آملہ نے جواب دیا کہ نہیں، جس طرح کی سستی اس وکٹ میں ہے، یہاں کسی بلے باز کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کافی … Read more

وسیم اکرم نے اس ہندوستانی گیند بازکی تعریف کردی

ممبئی:20جنوری ۔(ایجنسی)پاکستان کے سوئنگ کے سلطان لقب سے معروف وسیم اکرم نے ہندستانی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کرکٹ میں جسپریت بمراہ موثرترین یارکر گیند کرانے والے بالر ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے تیز گیند بازوں میں جسپریت بمراہ سب سے … Read more

عظیم کرکٹرہاشم آملہ نے وراٹ کوہلی کا ریکارڈ توڑا

پورٹ الیزابتھ۔جنوبی افریقہ کےعظیم کرکٹرہاشم آملہ ایک بارپھرسے ریکارڈ بک میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روزپاکستان کے خلاف پورٹ الیزابتھ میں کھیلے گئے پہلے ونڈے میں سنچری لگائی۔ ونڈے کرکٹ میں یہ ان کی 27 ویں سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہاشم آملہ 50 اوورکی کرکٹ میں 27 سنچری لگانے والے دنیا کے … Read more

بھونیشورکمارنے امپائرکے پیچھے سے ہی گیند پھینک دی

میلبورن:یہاں کھیلے گئے تیسرے ونڈے میچ کی شروعات بارش کے وجہ سے تاخیرسے ہوئی۔ اس کے بعد جب کھیل شروع ہوا تومیزبان ٹیم الیکس کیری اورایرون فنچ کے ساتھ اتری، لیکن آسٹریلیا کو جلد ہی کیری کے طورپرپہلا جھٹکا لگ گیا۔ اس طرح سے ایک بارپھرسے ایرون فنچ اپنے سب سے بڑے حریف بھونیشورکمارکے خلاف … Read more

بھارت کی آسٹریلیا پر تاریخی جیت،ونڈے سیریز پر بھی کیا قبضہ

میلبورن: ٹیسٹ سیریز میں میزبان کنگاروؤں کو روند کر 70 سال میں پہلی بار آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرنے والی بھارتیہ ٹیم نے اب 2-1سے ونڈے سیریز جیتنے کا ‘وراٹ کارنامہ ‘ کر دکھا یا ہے ۔ آسٹریلیا سے ملے 231 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے مہیندر سنگھ دھونی کی 6 چوکوں سے … Read more

ورلڈ کپ 2019 کیلئے پاکستان نے تیار کی ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست

اسلام آباد :11جنوری(ایجنسیز)کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز میں اب کچھ ہی ماہ باقی رہ گئے ہیں ، ایسے میں سبھی ٹیمیں اپنی متوقع ٹیم کمبی نیشن اور کھلاڑیوں کے انتخاب کو لے کر سرگرم ہوگئی ہیں۔ گھریلو اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی ، تجربہ اور انگلینڈ کی پچوں کو دیکھتے ہوئے بہترین ٹیم … Read more

متنازعہ بیان پر ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو سزاملی

ممبئی:11جنوری(ایجنسیز)ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کرے گی۔ رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹو کی ممبر ڈیانا ایڈولجی نے لیا ہے۔غور طلب ہے کہ ہاردک پانڈیا نے ایک ٹی وی شو میں خواتین … Read more

جیت کیلئے ایک گیند میں چاہئے تھے چھ رن ، پھر میدان پر ہوا کچھ ایسا کہ سب حیران رہ گئے

۔10۔جنوری ۔کرکٹ کو غیر یقینیت کا کھیل کہا جاتا ہے ۔ کرکٹ میچ کے دوران اکثر یہ بات کہی جاتی ہے کہ جب تک آخری گیند نہ پھینکی جائے اس وقت تک میچ کے نتیجہ کو لے کر کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ کرکٹ میں ہاری ہوئی بازی کب جیت میں تبدیل ہوجائے اور سامنے … Read more

تین وکٹ پر اسکور34 رن تھا مگرایک رن جوڑ کرساری ٹیم آو¿ٹ ہوگئی

اندور:مدھیہ پردیش کی ٹیم اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں 35 کے اسکور پر اپنے آخری سات وکٹ گنوا کر35 پر سمٹ گئی اور آندھراپردیش نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ بی کا مقابلہ تیسرے دن بدھ کو 307 رن کے بڑے فرق سے جیت لیا۔ آندھرا نے اپنی دوسری اننگز میں 301 رنز بنا کر مدھیہ … Read more

شاہد آفریدی کا بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں ریکارڈ

ڈھاکہ :7جنوری ۔(ایجنسیز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد بھی دھماکہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے ایک میچ میں انہوں نے دھواں دھار اننگز کھیل کر گزرے دنوں کی یاد ایک مرتبہ پھر تازہ کردی۔اپنی اس اننگز کے ذریعہ شاہد آفریدی نے … Read more