عظیم کرکٹرہاشم آملہ نے وراٹ کوہلی کا ریکارڈ توڑا

پورٹ الیزابتھ۔جنوبی افریقہ کےعظیم کرکٹرہاشم آملہ ایک بارپھرسے ریکارڈ بک میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روزپاکستان کے خلاف پورٹ الیزابتھ میں کھیلے گئے پہلے ونڈے میں سنچری لگائی۔ ونڈے کرکٹ میں یہ ان کی 27 ویں سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہاشم آملہ 50 اوورکی کرکٹ میں 27 سنچری لگانے والے دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے اپنی 27 ویں سنچری صرف 167 ویں اننگ میں لگادی ہے۔ اس طرح سے انہوں نے سب سے تیز27 ونڈے سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ وراٹ کوہلی کے نام تھا، جنہوں نے169 اننگ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ آملہ دنیا کے شاندار بلے بازوں میں سے ایک ہیں، لیکن اے بی ڈی ویلیئرس جیسی شخصیت کے آگے ان کی صلاحیت کو کم مقبولیت مل سکی اوران کا نام سرخیوں میں کم رہا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading