میلبورن:یہاں کھیلے گئے تیسرے ونڈے میچ کی شروعات بارش کے وجہ سے تاخیرسے ہوئی۔ اس کے بعد جب کھیل شروع ہوا تومیزبان ٹیم الیکس کیری اورایرون فنچ کے ساتھ اتری، لیکن آسٹریلیا کو جلد ہی کیری کے طورپرپہلا جھٹکا لگ گیا۔ اس طرح سے ایک بارپھرسے ایرون فنچ اپنے سب سے بڑے حریف بھونیشورکمارکے خلاف دباو میں نظرآنے لگے۔اس دوران ایرن فنچ ہندوستانی گیند بازبھونیشورکے شارٹ رن اپ سے انتہائی پریشان نظرآرہے تھے۔ بات اننگ کے 9 ویں اوورکی ہے۔ آخری گیند پھینکنے آئے بھونیشورنے امپائرکوپارکرنے کے پہلے ہی گیند پھینک دی۔ یہ دیکھ کرفنچ ہٹ گئے کیونکہ انہوں نے اس طرح کے واقعہ کی امید بھونیشورسے نہیں کی تھی، لیکن بھونیشورنے گیند پھینک دی جو آف اسٹمپ کی لائن میں گرتے ہوئے آف اسٹمپ کے قریب سے نکل گئی۔امپائرنے اس گیند کوڈیڈ قراردے دیا، لیکن اس درمیان جس طرح سے ایرون فنچ گیند کوکھیلنے سے ہٹ گئے یہ بات بھونیشورکو پسند نہیں آئی۔ تکنیکی طورپراتنی دوری سے گیند بازکوگیند پھینکنے کا حق ہے کیونکہ اس کے خلاف ایسا کوئی ضابطہ نہیں ہے۔ایرون فنچ نے کافی تاخیرسے اپنے آپ کو گیند کی لائن سے ہٹایا جو بات ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کوبھی پسند نہیں آئی۔ اس دوران انہوں نےامپائرسے بھی اس متعلق بات چیت کی، لیکن اس گیند کوڈیڈ ہی قراردیا گیا۔ بہرحال اگلی گیند ٹیم انڈیا کے لئے کافی بہترین ثابت ہوئی۔ ڈیڈ بال کے بعد جس طرح کے سوال فیلڈنگ ٹیم نے اٹھائے۔ ایرن فنچ کی توجہ ہٹ گئی۔ بھونیشورکمارنے اگلی ہی گیند پرفنچ کوآوٹ کردیا۔ امپائرنے اس بارفوراً اپنی انگلی اٹھادی۔