آفریدی نے اس کھلاڑی کو پاکستان کا نیا سپر اسٹار بتایا

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں ختم ہوئی ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں لیگ اسپنر شاداب خان کی شاندار آل راونڈ کارکردگی کی سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد آفریدی نے جم کر تعریف کی ہے ۔ شاہد آفریدی نے شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے ان کو ملک کا اگلا سپراسٹار قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو صرف آخری ٹی 20 میچ میں ہی کامیابی ملی تھی ۔ اس کامیابی میں شاداب خان نے اہم رول ادا کیا تھا ۔ جہاں انہوں نے نویں نمبر پر طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے 8 گیندوں پر 22 رن بنائے تھے ، وہیں دو اہم وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ شاداب خان نے فلیکوایو کے آخری اوور میں تین چھکے لگائے تھے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading