۔10۔جنوری ۔کرکٹ کو غیر یقینیت کا کھیل کہا جاتا ہے ۔ کرکٹ میچ کے دوران اکثر یہ بات کہی جاتی ہے کہ جب تک آخری گیند نہ پھینکی جائے اس وقت تک میچ کے نتیجہ کو لے کر کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ کرکٹ میں ہاری ہوئی بازی کب جیت میں تبدیل ہوجائے اور سامنے نظر آنے والی جیت کب ہار میں بدل جائے ، کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ انٹرنیٹ پر اسی طرح کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس میں ایک ٹیم جیتے ہوئے میچ کو ہارتی نظر آتی ہے ، لیکن جس طرح سے یہ ٹیم ہاری ، اس نے سب کو حیران کردیا ۔
">ٹویٹر پر امت نام کے ایک یوزر نے ممبئی کے مقامی کرکٹ میچ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ میچ میں آخری اوور کی آخری گیند پھینکی جانی تھی ۔ بلے بازی کرنے والی ٹیم کو جیت کیلئے چھ رنوں کی ضرورت تھی ۔ اس میچ میں اس کے بعد جو ہوا اس سے سبھی حیران رہ گئے ۔ گیند باز نے لگاتار چھ گیندیں پھینکی اور سبھی آف اسٹمپ سے اتنی باہر تھیں کہ امپائر نے وائیڈ بال قرار دیا اور بلے بازی کرنے والی ٹیم ایک گیند باقی رہتے ہوئے میچ جیت گئی ۔
;”>تادیں کہ یہ میچ پانچ پانچ اوورس کا تھا ۔ ویڈیو میں جو ٹیم بلے بازی کررہی ہے، اس نے آخری گیند تک چار وکٹ پر 70 رن بنالئے تھے اور آخری گیند پر انہیں جیت کیلئے چھ رنوں کی ضرورت تھی ۔ حالانکہ انہوں نےآخری گیند سے پہلے ہی میچ جیت لیا ۔ ٹویٹر پر یہ ویڈیو جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ ٹویٹر صارفین اس بات سے حیران ہیں کہ گیند باز نے ہر گیند بلے باز سے اتنی دور کیوں پھینکی ؟ حالانکہ کرکٹ کو جاننے والے یوزرس کا کہنا ہے کہ ایسا کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے