دلچسپ مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 4 رنوں سے شکست دیکر جیتی سیریز

ہیملٹن: ہیملٹن میں کھیلے گئے تیسرے فائنل مقابلے میں نیوزیلینڈ نے بھارت کو چار رن سے شکست دے دی ۔ دلچسپ مقابلے میں ٹیم انڈیا کو مات دیتے ہی نیوزی لینڈ نے تین ٹی 20- میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ۔

بھارت کی جانب سے شکھر دھون پہلے ہی اوور میں کیچ دھما بیٹھے ۔ شکھر کے بعد وجے شنکر نے کپتان روہت شرما کے ساتھ مل کر پاری کو سنبھالتے ہوئے 28 گیندوں میں 5 چوکے 2 چھکوں کے ساتھ 43 رن بنائے ۔ وجے شنکر کے بعد ریشبھ پنت نے12 گیندوں پر ایک چوکا اور تین چھکوں کی مدد سے 28 رن بنائے ۔ ریشبھ پنت کے بعد ہاردک پانڈیا نے 11 بال میں 2 چھکے 1 چھوکے کی مدد سے 21 رن بنائے ۔ جس کے بعد ٹیم کے سینئر کھلاڑی مہیندر سنگھ دھونی محض 4 بال میں 2 رن ہی بنائے ۔ آخر میں دنیش کارتک نے 26 بال میں 4 چھکوں کی مدد سے 33 رن اور کرنال پانڈیا نے 13 بال میں 2 چھکے 2 چوکوں کے ساتھ آخر تک میدان میں ڈٹے رہے لیکن نیوزی لینڈ کی جانب سے دئیے گئے 213 رنوں کے ٹارگیٹ تک پہنچنے میں محض 4 رن کم رہ گئے ۔

#3rdT20 #IndiaVsNewZealand #IndiaTourOfNewZealand #RohitSharma #SikharDhawan #RishabhPant #VijayShankar #DineshKartik #KurnalPandya #HardikPandya

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading