نیپیر۔23۔جنوری ۔آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی ہندوستانی تیز گیند بازوں کا جلوہ دیکھنے کو ملا۔ نیپیر ون ڈے میں ہندوستانی تیز گیندباز محمد شمی نے ٹیم انڈیا کو زبردست شروعات دلائی۔ شمی نے اپنے پہلے دو اووروں میں ہی دو وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو بیک فٹ پر لا کھڑا کر دیا۔ شمی نے گپٹل اور کولین منرو کو بولڈ کیا۔ گپٹل کو بولڈ کرتے ہی شمی نے ایک بڑا کارنامہ بھی کر دکھایا۔محمد شمی ہندوستان کی طرف سے سب سے تیز 100 ون ڈے وکٹ لینے والے تیز گیندباز بن گئے۔ شمی نے صرف 55 اننگز میں اپنے 100 وکٹ پورے کئے، انہوں نے عرفان پٹھان کا ریکارڈ توڑ دیا