تین وکٹ پر اسکور34 رن تھا مگرایک رن جوڑ کرساری ٹیم آو¿ٹ ہوگئی

اندور:مدھیہ پردیش کی ٹیم اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں 35 کے اسکور پر اپنے آخری سات وکٹ گنوا کر35 پر سمٹ گئی اور آندھراپردیش نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ بی کا مقابلہ تیسرے دن بدھ کو 307 رن کے بڑے فرق سے جیت لیا۔ آندھرا نے اپنی دوسری اننگز میں 301 رنز بنا کر مدھیہ پردیش کے سامنے جیت کے لیے 343 رن کا ہدف رکھا۔ مدھیہ پردیش کا اسکور ایک وقت 13 اوور میں تین وکٹ پر 35 رن تھا لیکن 16.5 اوور میں پوری ٹیم 35 رن پر ہی سمٹ گئی۔ مدھیہ پردیش نے آخری سات وکٹ بغیر کوئی اضافہ کئے 23 گیندوں کے وقفے میں گنوا دیے اور اسے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آندھرا کی آٹھ میچوں میں یہ پہلی جیت رہی اور اس نے 17 پوائنٹس کے ساتھ سیشن کو الوداع کہا۔ مدھیہ پردیش کو اس ہار سے گہرا جھٹکا لگا اور اس کی ٹیم ناک آو¿ٹ دوڑ سے باہر ہو گئی۔ مدھیہ پردیش کی آٹھ میچوں میں یہ دوسری شکست تھی اور اس کے اکاو¿نٹ میں 24 پوائنٹس رہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading