"آوٹ "بلے باز کو ڈریسنگ روم سے واپس بلاکر کرائی گئی بلے بازی

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بین اسٹوکس کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ۔ اسٹوکس پر قسمت پوری طرح مہربان تھی ، جو امپائر نے انہیں آوٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم سے بھی واپس بلالیا جبکہ ان کے ساتھی بلے باز جان بیرسٹو کریز تک پہنچ چکے تھے ۔ گراس آئیلیٹ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن یہ واقعہ پیش آیا ۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے ایک بدلے ہوئے قانون نے اسٹوکس کو آوٹ ہونے سے بچالیا ۔ممکنہ طور پر کرکٹ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب کوئی بلے باز آوٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا ہو اور دوسرا بلے باز میدان پر آگیا ہو اور اس کے بعد ڈریسنگ روم میں گئے بلے باز کو بلے بازی کیلئے واپس بلالیا گیا ہو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading