نئی دہلی: ہندوستان کے سابق تیز گیند باز اور دہلی کے کپتان رہ چکے امت بھنڈاری پر پیر کی صبح کچھ لوگوں نے حملہ کردیا۔ وہ اس حملہ میں سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ دہلی انڈر 23 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انوج ڈیڑھا پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جس وقت حملہ ہوا ، اس وقت بھنڈاری سینٹ اسٹیفن کالج کے میدان میں سینئر ٹیم کا پریکٹس میچ دیکھ رہے تھے۔ وہ اس وقت دہلی ٹیم کے سلیکٹر ہیں۔ بتادیں کہ امت بھنڈاری نے ہندوستان کیلئے دو ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ انوج نے انڈر 23 ٹیم میں سلیکٹ نہ کئے جانے کی وجہ سے یہ حملہ کرایا۔ 28 جنوری کو دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے 56 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی تھی ، جس میں انوج کا نام شامل تھا۔حملہ میں بھنڈاری کو سنگین چوٹیں ا?ئی ہیں۔ ان کے سر پر چھ ٹانکے لگائے گئے ہیں اور پاوں میں فریکچر بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے انوج اور ایک حملہ ا?ور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کی جارہی ہے۔ ادھر دہلی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملزمین کے خلاف فورا کارروائی کی جائے گی۔