نیپال کے روہت پوڈیل نے سچن اور آفریدی کے ریکارڈ توڑے

دبئی ۔27۔جنوری ۔نیپال کے روہت پوڈیل سب سے کم عمر میں انٹرنیشنل میچ میں نصف سینچری لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نےہندستان کے سچن تیندولکر اور پاکستان کے شاہد آفریدی کا ریکارڈ تور دیا ہے۔روہت نے دبئی میں متحدہ عرب عمارات کے ساتھ خلاف دوسرے ونڈے میچ میں نصف سینچری (55رن۔58 گیندیں ،7 چوکے) لگائے۔ ان کی عمرمحض 16 سال ،146 دن ہے۔ روہت نے 23 سال پرانا آفریدی کا ریکارڈ توڑا۔ افریدی نے 16 سال217 دن میں 1996 میں نصف سینچری لگاکر ری ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ جبکہ ٹیسٹ کرلٹ میں سب سے کم عمر مین نصفر سنچری لگانے کا ریکارڈ سچن تیندولکر کے نام ہے۔ انہوں نے 16 سال 213 دن کی عمر میں پاکستان کے خلاف ایسا کیا تھا۔ اب روہت نے ان دونوں کا ریکارڈ توڑ دیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading