وسیم اکرم نے اس ہندوستانی گیند بازکی تعریف کردی

ممبئی:20جنوری ۔(ایجنسی)پاکستان کے سوئنگ کے سلطان لقب سے معروف وسیم اکرم نے ہندستانی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کرکٹ میں جسپریت بمراہ موثرترین یارکر گیند کرانے والے بالر ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے تیز گیند بازوں میں جسپریت بمراہ سب سے بہترین اور موثر یارکر کراتے ہیں۔وسیم اکرم نے یقین ظاہر کیا ہے کہ بمراہ رواں سال ورلڈ کپ میں ڈیتھ اوورز کے دوران فرق ثابت ہوں گے۔آسٹریلیا کی سرزمین پر ہندستانی ٹیم کے پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے بمراہ کپتان وراٹ کوہلی کے سیٹ اپ کا اہم حصہ رہے ہیں۔ سابق لیفٹ آرم فاسٹ بالر نے کہا کہ بمراہ کا منفرد ایکشن دیگر گیند بازوں سے بہت مختلف ہے اور وہ اچھی رفتار کے ساتھ گیند کو سوئنگ کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں جانب موو کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں ، لیکن جو چیز بمراہ کو خاص بناتی ہے وہ باقاعدگی کے ساتھ یارکر کرانے کی صلاحیت ہے۔وہ صرف ون ڈے میچوں میں یارکر کا استعمال نہیں کرتے ، بلکہ ٹیسٹ میچ میں بھی کرتے ہیں جیسے میں اور وقار اپنے دور میں کیا کرتے تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading