دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کا شیڈول جاری کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے شیڈول کے مطابق اس ایونٹ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے درمیان 30 مئی کو اول میں کھیلا جائے گا جبکہ ہندوستان اپنا پہلا میچ ساؤتھ افریقہ کیساتھ 5 جون کو کھیلے گا.

پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیزکیخلاف 31 مئی کوکھیلے گا۔ پاکستان اور ہندکے درمیان مقابلہ16 جون کو ہوگا۔اس میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 9 جولائی اور دوسرا 11 جولائی کوکھیلا جائے گا، جبکہ سیمی فائنل جیتنے والی دونوں ٹیموں کے مابین ورلڈ کپ 2019ء کا فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
پہلاسیمی فائنل9جولائی اوردوسرا11جولائی کوکھیلاجائےگا، 14 جولائی کو لارڈز عالمی کپ فائنل کی میزبانی کرے گا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹوز کمیٹی نے آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو دوبارہ 1992ء طرز پر منعقد کرانے کی منظوری دے دی، میگا ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں آپس میں میچز کھیلیں گی، جن میں سے 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، 46 روزہ میگا ایونٹ کا آغاز 30 مئی جبکہ فائنل لارڈز میں 14 جولائی کو ہوگا۔
A THREAD
🏆ICC Cricket WORLD CUP 2019🏆
*Time Table*
30 May 🏴ENG vs 🇿🇦RSA 2:30pm
31 May 🇵🇰PAK vs 🇪🇸WI 2:30pm
01 June 🇳🇿NZ vs 🇱🇰 SL
01 June 🇦🇫AFG vs 🇬🇧AUS 5:30pm
02 June 🇿🇦RSA vs 🇧🇩BD 2:30pm
03 June 🇵🇰PAK vs 🏴ENG 2:30pm
04 June 🇦🇫AFG vs 🇱🇰SL 2:30pm— اسد الرحمن (@AsadRehman_) January 28, 2019