کرکٹر شعیب ملک کا نیا ورلڈ ریکارڈ

اسلام آباد ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے اپنے ٹی ٹوینٹی کیریئر میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلہ کے دوران اپنے111ویں میچ میں 50واں کیچ لیکر بطور فیلڈر کیچوں کی نصف سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر45 کیچ کے ساتھ دوسرے اور سابق پروٹیز کپتان اے بی ڈیویلیئرز44 کیچ لےکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ ہندستان کے وراٹ کوہلی نے65 میچ میں 33 کیچ لئے ہیں ۔پاکستانی ٹیم کے ہی آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بڑااعزاز اپنے نام کیا ۔ 30سالہ عماد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز میں12 اوورز میں51 رنز دے کر17 کی اوسط سے3 شکار کئے اور اس دوران ان کا اکانومی ریٹ محض 4.25 رہا ، جو جنوبی افریقہ کی سرزمین پرسیریز یا ٹورنامنٹ میں 10سے زیادہ اوورز کرنے والے کسی بھی بالر کا بہترین اکانومی ریٹ ہے ۔اس سے قبل سابق کیوی کپتان ڈینیل ویٹوری نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2007 کے دوران پروٹیز کے ملک میں محض 5.33 کی اوسط سے رنز دیئے تھے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading