ممبئی:11جنوری(ایجنسیز)ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کرے گی۔ رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹو کی ممبر ڈیانا ایڈولجی نے لیا ہے۔غور طلب ہے کہ ہاردک پانڈیا نے ایک ٹی وی شو میں خواتین کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا۔ بی سی سی آئی ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ راہل کو پلیئنگ الیون میں موقع نہیں مل پایا ہے وہیں پانڈیا ہفتہ کو کھیلے جانے والے میچ میں نہیں کھیلیں گے۔ اس کو لے کر آخری فیصلے کا ابھی بھی انتظار ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے پانڈیا کو بتادیا ہے کہ وہ کل ( ہفتہ ) کے میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ وہیں کے ایل راہل پہلے سے ہی پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کی ریس میں نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم انتظامیہ کو آفیشیل اطلاع کا انتظار ہے، جس کے ذریعہ یہ بات صاف ہوجائے گی کہ انہیں صرف ایک ہی میچ کیلئے سسپینڈ کیا گیا ہے یا واپس بھیج دیا جائے گا۔