صرف ایک ہار سے ونڈے رینکنگ میں بھارت کو ہو گیا بڑا نقصان

نئی دہلی: نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں کھیلا گیا چوتھا ونڈے ہارنا بھارتیہ ٹیم پر بھاری پڑ گیا ہے ۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا 3-0 کی بڑھت لے کر آئی سی سی ونڈے رینکنگ میں نمبر پوزیشن کیلئے آگے بڑھ رہی تھی لیکن ہیملٹن ونڈے میں ہار کے ساتھ ہی ان کا یہ انتظار قریب پانچ مہینے آگے بڑھ گیا ہے ۔ اگر بھارتیہ ٹیم اس سیریز کو 5-0 کلین سویپ کرتی تو اس کے پاس پہلے نمبر پر قابض انگلینڈ کی برابری کا موقع تھا ۔ انگلینڈ کی ریٹنگ ابھی 126 ہے جبکہ بھارتیہ ٹیم کی ریٹنگ 121 بنی ہوئی ہے ۔
دراصل بھارتیہ ٹیم نیوزیلینڈ دورے پر لگاتار 3 میچ جیت کر اپنے پوائنٹ 124 تک لے گئی تھی ۔ اگلے 2 میچ جیتتے ہی ان کی ریٹنگ انگلینڈ کے برابر آجانی تھی لیکن ایک ہار بھارتیہ ٹیم کو پیچھے بہت پیچھے کھینچ لائی ۔
#TeamIndia #Ranking #NewZealand

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading