نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے میچ میں ٹیم انڈیا نے بڑا اسکور بنایا ہے۔ 50 اوورمیں 324رنوں کا اسکورکھڑا کیا ہے۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے تمام بلے بازوں نے اہم تعاون دیا۔ نیوزی لینڈ کے گیند باز صرف چاربلے بازوں کو آوٹ کرسکے۔ روہت شرما اور شکھر دھون نے اپنی شاندار نصف سنچری بناکرٹیم انڈیا کو بہترین آغاز دیا۔ روہت شرما سنچری بنانے سے محروم رہ گئے اورانہوں نے 87 رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔ شکھر دھون 66 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جسے بلے بازوں نے درست ثابت کیا ہے۔ کپتان وراٹ کوہلی (43) اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی (48 ناٹ آوٹ) اورامباتی رائیڈو (47) نصف سنچری بنانے سے محروم رہ گئے۔ کیدار جادھو نے 10 گیندوں میں 22 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اننگ کے اخیر میں مہندر سنگھ دھونی اورجا دھو نے تیزی کے ساتھ رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹی بولٹ اورفرگیوسن نے دو دو وکٹ حاصل کئے.