ناندیڑ میں ڈکیتی، چوری، غیر قانونی ریت نکاسی اور اسلحہ رکھنے کے خلاف پولیس کی کارروائیاں

ناندیڑ (ورق تازہ نیوز) ضلع ناندیڑ میں مختلف مقامات پر پیش آئے جرائم کے سلسلے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایات پر اسٹریٹ سیفٹی مہم کے تحت سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہوائی اڈہ علاقہ میں جبری ڈکیتی، تین ملزمان گرفتار … Read more

جعلی سفیروں سے محتاط رہیں ناندیڑ میں چندہ کے نام پر دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافہ

ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز)ماہِ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ اس بابرکت مہینے میں ہر مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا اور مغفرت کے حصول کے لیے عبادات، صدقات و خیرات اور زکوٰۃ کی ادائیگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ بالخصوص یتیموں، مستحقین اور دینی مدارس کی معاونت کو خصوصی اہمیت دی … Read more

امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد پائے جانے پر سخت کارروائی ہوگی: ڈسٹرکٹ کلکٹر راہول کردیلے

ناندیڑ، 20 فروری: ضلع میں آج جماعت دہم (10ویں) کے سالانہ امتحانات 178 مراکز پر پُرامن ماحول میں شروع ہوگئے۔ مراٹھی مضمون کے پرچے کے لیے رجسٹرڈ 44 ہزار 991 طلبہ میں سے 43 ہزار 949 طلبہ حاضر رہے، جبکہ حاضری کی شرح 97.68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق ہر امتحانی مرکز پر … Read more

منتخب ہونے والے ایک امیدوار کے خلاف حلف نامے میں غلط اور نامکمل مالی معلومات پیش کرنے کی باقاعدہ شکایت درج

ناندیڑ (نامہ نگار) ناندیڑ واگھالا شہر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں منتخب ہونے والے ایک امیدوار کے خلاف حلف نامے میں غلط اور نامکمل مالی معلومات پیش کرنے کی باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اس ضمن میں تحریری شکایت کمشنر، Nanded Waghala City Municipal Corporation اور Maharashtra State Election Commission کو پیش کی گئی … Read more

کوآپٹ رکن کا عہدہ” ہندو“ امیدوار کو دیا جائےناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی کے کارگزارصدر بالاجی چوہان کا مطالبہ

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی کے کارگزارصدر بالاجی چوہان نے مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کو ایک مکتوب ارسال کرتے ہوئے ناندیڑ واگھالا میونسپل کارپوریشن میں منظور شدہ معاون رکن (کوآپٹ ممبر) کا عہدہ ہندو سماج کے فرد کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انکا یہ مکتوب سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہورہا ہے۔ … Read more

ناندیڑ:بارہویں اوردسویں کامیاب طلبہ کوعبیدلالہ کے ہاتھوں ترغیبی انعامات سے نوازا جائے گا

ناندیڑ:مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری ایجو کیشن بورڈ پونے کے مطابق ممبئی، پونے ، ناگپور، اورنگ آباد، کولہا پور ، امراوتی ، ناسک ، لاتور اور کوکن ڈویڑنل بورڈ میں آج سے ایچ ایس سی امتحانات کا آغاز ہو رہاہے۔ اس موقع کی مناسبت سے جناب محمد عبیدالرحمن(عبیدلالہ) یوتھ لیڈرکانگریس پارٹی ناندیڑ‘مہاراشٹرصدرمسلم یوتھ فورم … Read more

82 سالہ ’جوان‘ دادا کی سیکنڈ اِننگز، ناندیڑ کے ریٹائرڈ استاد کو ملی دلہن، جوڑا عمرہ کے لیے روانہ

عمر محض ایک عدد ہے، یہ بات اکثر کہی جاتی ہے۔ عموماً بڑھاپے میں لوگ عبادت و ریاضت اور پوتے پوتیوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو جاتے ہیں، لیکن ناندیڑ میں ایک 82 سالہ بزرگ نے شادی کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ تین بیٹے، تین بہوئیں، تین بیٹیاں، تین داماد اور کل … Read more

ناندیڑ کی معروف شخصیت محمد صادق فوٹوگرافر کا انتقال، نمازِ جنازہ بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی

ناندیڑ:20/فروری (ورق تازہ نیوز): شہر ناندیڑ کی مشہور و معروف شخصیت اور سینئر فوٹوگرافر محمد صادق (منیار گلی، ناندیڑ) کا آج رات 19 فروری 2026 کو تقریباً 9 بجے انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے شہر بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مرحوم محمد صادق فوٹوگرافی کے شعبے میں ایک نمایاں … Read more

ڈرگس معاملے کو امتیاز جلیل کی حمایت؟ سنجے شیراساٹ کے سنگین الزامات

اورنگ آباد:19/ فروری ۔ (ورق تازہ نیوز)سنجے شیراساٹ نے امتیاز جلیل پر ڈرگس معاملے کی مبینہ طور پر حمایت کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ کمشنر کی جانب سے ڈرگس کیس میں ملوث ملزمان کے غیر قانونی مکانات مسمار کرنے سے متعلق خط جاری کیے جانے کے بعد جلیل نے اس کی مخالفت کی، … Read more

ناندیڑ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا نوجوان گرفتار، دو خنجر اور ایک تلوار ضبط

ناندیڑ (ورق تازہ نیوز): ضلع ناندیڑ میں غیر قانونی طور پر مہلک اور تیز دھار ہتھیار اپنے قبضے میں رکھنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے اس کے پاس سے دو خنجر اور ایک تلوار ضبط کر لی ہے۔ ضبط شدہ اسلحہ کی مجموعی مالیت 3400 روپے بتائی گئی ہے۔ اس معاملے … Read more

آج شیواجی جینتی جلوس کے موقع پر شہر میں ٹریفک کے خصوصی انتظامات، متعدد سڑکیں عارضی طور پر بند

ناندیڑ (ورق تازہ نیوز): پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر ناندیڑ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 19 فروری 2026 کو شیواجی جینتی کے موقع پر شہر میں مختلف مقامات سے جلوس نکالے جانے کا امکان ہے۔ امن و امان اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 36 کے … Read more

ناندیڑ: ہوائی اڈہ پولیس نے لاپتہ کمسن لڑکے کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کیا

ناندیڑ، 17 فروری : (ورق تازہ نیوز) پولیس سپرنٹنڈنٹ آفس ناندیڑ کی ہدایت پر ہوائی اڈہ پولیس اسٹیشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناراض ہو کر گھر سے چلے جانے والے ایک کمسن لڑکے کو محض 12 گھنٹوں کے اندر تلاش کر کے بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق 15 فروری … Read more

ناندیڑ میں 12 گھنٹوں کے اندر جبری چوری کا معمہ حل 65 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد

ناندیڑ، 17 فروری(ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر پولس کے تحت ناندیڑ پولیس سپرنٹنڈنٹ آفس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاگیہ نگر علاقے میں پیش آئے جبری چوری کے ایک مقدمہ کو محض 12 گھنٹوں کے اندر حل کرلیا اور ملزم سے 65 ہزار روپے مالیت کا سو فیصد مسروقہ مال برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن … Read more

جعلی ویب سائٹس، موبائل ایپس اور فرضی ای چالان لنکس سے محتاط رہنے کی اپیل

نانڈیڑ، 16 فروری: گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کے ساتھ بڑھتی ہوئی مالی دھوکہ دہی کے پیش نظر محکمۂ ٹرانسپورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جعلی ویب سائٹس، مشتبہ موبائل ایپس (اے پی کے فائلز) اور فرضی ای چالان لنکس سے ہوشیار رہیں۔ محکمہ کے علم میں آیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس، گاڑی … Read more

اسرائیل میں بھارتی امیدواروں کے لیے روزگار کا سنہری موقع دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب

ناندیڑ، 16 فروری: National Skill Development Corporation (NSDC) کے ذریعے اسرائیل میں رینوویشن اور انٹیریئر ورک کے شعبے میں ہنرمند بھارتی امیدواروں کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلع ناندیڑ کے اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس انتخابی عمل کے لیے درخواست دیں۔ یہ … Read more

بسمت نگر میں آج مولوی صاحب قبلہؒ کا 135 واں عرس شریف منایا جاے گا

بسمت نگر:شہر ہنگولی کہ تعلقہ بسمت نگر محلہ مسافر شاہ میں واقع قدیم خطہ دکن کی عظیم خانقاہ و آستانہ بانی خانقاہ بحر العلوم حضرت مولانا مولوی شاہ محمد غلام نقشبند المعروف مولوی صاحب فاروقی القادری الچشتی النقشبندی الرفاعی جامع السلاسل رحمۃ اللہ علیہ کا 135 واں عرس شریف انتہائی تزک و احتشام سے منایا … Read more

آج مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے زیر اہتمام عظیم الشان اردو مشاعرہ، ملک کے نامور شعراء کی شرکت

اورنگ آباد اردو ادب کا گہوارہ ہے، مشاعرے کو کامیاب بنانا اہلِ شہر کی ذمہ داری۔ سید حسین اختر اورنگ آباد (نامہ نگار):مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی، محکمہ اقلیتی ترقیات، منترالیہ ممبئی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اور باوقار اردو مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے، جو حکومتِ مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ محترمہ … Read more

ناندیڑ میں 16 فروری کو کھجوروں کی شاندار نمائش کا پہلی بار انعقاد

ناندیڑ: شہر ناندیڑ میں 16 فروری کو کھجوروں کی ایک منفرد اور شاندار نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا اہتمام پہلی مرتبہ آر آر پرنٹنگ ہاؤس کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ اس نمائش کا مقصد عوام کو اعلیٰ معیار کی مختلف اقسام کی کھجوروں سے روشناس کرانا اور تجارتی مواقع … Read more

نوجوان اخیار حسین کا انتقال

ناندیڑ:14/فروری (ورق تازہ نیوز)انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے خوش مزاج، کم گو، بلند اخلاق اور نہایت ملنسار نوجوان اخیار حسین آج اچانک اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون۔ مرحوم، جناب انصار صاحب (ریٹائرڈ انجینئر)، نعمانیہ نگر، ناندیڑ کے بڑے صاحبزادے تھے۔ نوجوان حیدرآباد کے اسپتال میں پچھلے … Read more

سسر کے قتل کے الزام میں داماد کو 5 سال کی سخت قید اور جرمانے کی سزا

ناندیڑ (ورق تازہ نیوز)پولیس اسٹیشن قندھار کی حدود میں سال 2016 میں پیش آئے قتل کے ایک مقدمے میں معزز عدالت نے ملزم کو 5 سال کی سخت قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، مورخہ 04 جون 2016 کو ایک خاتون مدعیہ نے پولیس اسٹیشن قندھار میں شکایت درج کروائی تھی … Read more

بھوکر پولیس کی بڑی کارروائی،غیر قانونی گوونش جانوروں کی اسمگلنگ، 5 لاکھ 16 ہزار کا مال ضبط

بھوکر، 13 فروری (ورق تازہ نیوز):ناندیڑ ضلع کے بھوکر پولیس نے غیر قانونی طور پر گوونش جانوروں کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 لاکھ 16 ہزار روپے مالیت کا مال ضبط کیا ہے۔ اس کارروائی میں 8 گائیں، 3 بچھڑے اور ایک بولیرو لوڈنگ پک اپ گاڑی شامل ہے۔ … Read more

ناندیڑضلع سالانہ منصوبہ 2026-27 کیلئے 506 کروڑ 38 لاکھ کےمسودہ پلان کی منظوری

،ناندیڑ، 12 فروری:(ورق تازہ نیوز)ضلع سالانہ منصوبہ (عام) برائے سال 2026-27 کے تحت 506 کروڑ 38 لاکھ روپے کے مسودہ منصوبے کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ مختلف شعبوں اور ذیلی شعبوں کے لیے 294 کروڑ روپے کے اضافی فنڈ کا مطالبہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ یہ منظوری آج وزیر اعلیٰ … Read more

ناندیڑ::فائرئنگ معاملے میں فریادی ہی اصل ماسٹرمائنڈ نکلا

ناندیڑ: 12 فروری(ورق تازہ نیوز)): ناندیڑ دیہی پولیس نے ایک انتہائی پیچیدہ اور سنسنی خیز معاملے کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اپنے مخالفین کو سنگین جرم میں ملوث کرنے کے لیے خود پر گولی چلانے کا ڈرامہ رچا تھا۔ پولیس کی چابکدستی اور گہری تفتیش نے … Read more

پربھنی میں اتحاد کا فرض نبھاتے ہوئے کانگریس نے شیوسینا- یو بی ٹی کی حمایت کی: ہرش وردھن سپکال

چندرپور میں شیو سینا-یو بی ٹی کی اختیار کردہ پالیسی غلط، پارٹی سطح پر غلط فیصلوں کی حمایت کانگریس ہرگز برداشت نہیں کرے گی ممبئی: چندرپور میں شیو سینا (یو بی ٹی) نے بی جے پی کو حمایت دے کر اتحاد کی پاسداری نہیں کی، مگر کانگریس نے پربھنی میونسپل کارپوریشن کے میئر انتخاب میں … Read more

ناندیڑ ضلع کے کنوٹ تعلقہ میں ریچھ کا ہولناک حملہ,ایک کسان ہلاک، 8 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

کنوٹ (ورق تازہ نیوز)کنوٹ تعلقہ کے دیال دھانورا گاوں میں منگل (10 تاریخ) کی درمیانی شب ایک مشتعل ریچھ کے خوفناک حملے میں ایک کسان کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے ناندیڑ اور … Read more

ناندیڑ ضلع کے مکھیڑ تعلقہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

ناندیڑ:11؍فروری:(ورق تازہ نیوز)مکھیڑ تعلقہ کے حبّت، کولگاؤں، دھامن گاؤں، موٹرگا، دھنَج اور جام کھیڑ دیہات میں آج بروز منگل 11 فروری 2026 کو دوپہر 3:25 بجے زمین کے اندر سے زور دار آواز کے ساتھ ہلکے جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاع دیہاتیوں نے انتظامیہ کو دی۔اس اطلاع کے بعد نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی ویب … Read more

بریکینگ نیوز:ناندیڑ میں فائرنگ کی واردات ، ارباز نامی نوجوان زخمی

ناندیڑ:11؍فروری: (ورق تازہ نیوز)شہر میں گزشتہ چند دنوں سے فائرنگ کے واقعات تھمے ہوئے تھے، تاہم آج علی الصبح پیش آئے فائرنگ کے ایک واقعہ نے ایک بار پھر شہر میں سنسنی پھیلا دی ہے۔د ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق 11 فروری کی صبح تقریباً تین بجے واجے گاؤں علاقے میں واقع چھوٹے بندھارے … Read more

ناندیڑ: 199 کانسٹیبل اسامیوں پر بھرتی کا عمل 11 فروری سے شروع

اندیڑ (نمائندہ): پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ کے دفتر کے تحت 199 پولیس کانسٹیبل کی اسامیوں کے لیے بھرتی کا عمل 11 فروری 2026 سے شروع ہو رہا ہے۔ اس بھرتی کے لیے مجموعی طور پر 14,682 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ پولیس انتظامیہ کے مطابق یہ عمل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مکمل طور پر شفاف … Read more