بریکینگ نیوز:ناندیڑ میں فائرنگ کی واردات ، ارباز نامی نوجوان زخمی

ناندیڑ:11؍فروری: (ورق تازہ نیوز)شہر میں گزشتہ چند دنوں سے فائرنگ کے واقعات تھمے ہوئے تھے، تاہم آج علی الصبح پیش آئے فائرنگ کے ایک واقعہ نے ایک بار پھر شہر میں سنسنی پھیلا دی ہے۔د ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق 11 فروری کی صبح تقریباً تین بجے واجے گاؤں علاقے میں واقع چھوٹے بندھارے کے قریب ’ابو شوٹر‘ کے نام سے مشہور ملزم نے ارباز نامی نوجوان پر فائرنگ کی۔

اس حملے میںارباز شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ابو شوٹر پولیس کی مطلوبہ فہرست میں شامل ہے، جبکہ زخمی ارباز کے خلاف بھی چند مقدمات درج ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعدد پولیس افسران اور اہلکار فوری طور پر موقع واردات پر پہنچ گئے۔

پولیس نے موقع کا پنچنامہ کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور فرار ملزم ابو شوٹر کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے۔ پولیس نے شہریوں سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔پولیس واقعے کی مزید جانچ کر رہی ہے اور اگر اس معاملے میں کوئی اور پہلو سامنے آتا ہے تو وہ تفتیش کے دوران واضح ہو جائے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading