آج شیواجی جینتی جلوس کے موقع پر شہر میں ٹریفک کے خصوصی انتظامات، متعدد سڑکیں عارضی طور پر بند

ناندیڑ (ورق تازہ نیوز): پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر ناندیڑ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 19 فروری 2026 کو شیواجی جینتی کے موقع پر شہر میں مختلف مقامات سے جلوس نکالے جانے کا امکان ہے۔ امن و امان اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 36 کے تحت خصوصی ٹریفک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ ابیناش کمار نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 19 فروری 2026 کو جلوس کے دوران شہر کے اہم راستوں پر عارضی ٹریفک تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ان راستوں پر ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی:
1.قدیم مونڈھا دینا بینک – مہاویر چوک – تروڈیکر مارکیٹ – وزیرآباد چوک – کلامندر – شیواجی نگر تا آئی ٹی آئی چوک تک آمد و رفت مکمل طور پر بند رہے گی۔

  1. راج کارنر سے آئی ٹی آئی کی سمت ورکشاپ ٹی پوائنٹ – شری نگر تا آئی ٹی آئی تک بائیں جانب کی ٹریفک بند رہے گی۔
  2. راج کارنر سے تروڈا ناکہ کی جانب جانے والی بائیں جانب کی ٹریفک بند رہے گی۔
    متبادل راستے درج ذیل ہوں گے:
  3. قدیم مونڈھا سے راج کارنر جانے والی ٹریفک ابچل نگر – یاتری نواس ساٹھے چوک – ناگارجن ٹی پوائنٹ – آنند نگر – بھاگیہ نگر – ورکشاپ کارنر کے راستے راج کارنر تک جا سکے گی۔
  4. وزیرآباد چوک سے شری نگر اور ورکشاپ کی طرف جانے والی ٹریفک وزیرآباد چوک – ترنگا چوک – پولیس ہیڈکوارٹر کارنر – لال واڑی انڈر برج – شیواجی نگر (پیلی گرنی) سے گنیش نگر وائی پوائنٹ تک متبادل راستہ استعمال کرے گی۔
  5. روی نگر، جونا کوٹھا اور گوردھن گھاٹ پل سے شہر میں داخل ہونے والی ٹریفک ترنگا چوک – پولیس ہیڈکوارٹر کارنر – لال واڑی انڈر برج – شیواجی نگر (پیلی گرنی) سے گنیش نگر بائی پوائنٹ کی سمت روانہ ہوگی۔
  6. راج کارنر سے جونا مونڈھا جانے والی ٹریفک راج کارنر – ورکشاپ کارنر – بھاگیہ نگر – آنند نگر – ناگارجن ٹی پوائنٹ – انّا بھاو¿ ساٹھے چوک – یاتری نواس پولیس چوکی – ابچل نگر کے راستے آگے جا سکے گی۔
    پولیس انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 19 فروری کو جلوس کے دوران ٹریفک ضوابط پر عمل کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔اس اعلامیہ کی نقول ضلع کلکٹر ناندیڑ، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ، متعلقہ سب ڈویڑنل پولیس افسران، پولیس انسپکٹرز اور ضلع اطلاعاتی دفتر کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ مقامی اخبارات میں اس کی تشہیر کی جا سکے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading