،ناندیڑ، 12 فروری:(ورق تازہ نیوز)ضلع سالانہ منصوبہ (عام) برائے سال 2026-27 کے تحت 506 کروڑ 38 لاکھ روپے کے مسودہ منصوبے کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ مختلف شعبوں اور ذیلی شعبوں کے لیے 294 کروڑ روپے کے اضافی فنڈ کا مطالبہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ یہ منظوری آج وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ و منصوبہ بندی دیویندر فڈنویس کی صدارت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ ریاستی سطح کی میٹنگ میں دی گئی۔ض
لع کلکٹریٹ سے ایم ایل اے راجیش پوار، آنندراو تڈکے، بالاجی کلیانکر، شریجایا چوان اور ضلع کلکٹر راہل کڑدیلے سمیت تمام محکموں کے سربراہان موجود تھے۔ جبکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرپرست وزیر ات±ل ساوے، رکنِ پارلیمنٹ اشوک چوان اور ڈویڑنل کمشنر جتیندر پاپلکر نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے 506.38 کروڑ کے مسودہ منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اضافی فنڈ کے مطالبے پر ممکنہ حد تک زیادہ رقم فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔سرپرست وزیر ات±ل ساوے نے کہا کہ ناندیڑ ریاست کے بڑے اضلاع میں شامل ہے اور گزشتہ سال شدید بارشوں کے باعث سڑکوں اور پلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، اس لیے ضلع کو زیادہ سے زیادہ فنڈ فراہم کیا جانا ضروری ہے۔رکنِ پارلیمنٹ اشوک چوان نے ناندیڑ شہر میں برقی لائنوں کی انڈرگراو¿نڈ کیبلنگ، عمومی تعلیم، شمشان بھومی اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ کی ضرورت پر زور دیا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ فنڈ دینے کا مطالبہ کیا۔ایم ایل اے راجیش پوار، شریجایا چوان، آنندراو تڈکے اور بالاجی کلیانکر نے بھی اپنے اپنے حلقوں میں ترجیحی ترقیاتی کاموں کے لیے اضافی فنڈ کی مانگ پیش کی۔
ضلع کلکٹر راہل کڑدیلے نے عمومی تعلیم، دیہی ترقی، عوامی صحت، خواتین و اطفال کی بہبود، چھوٹے آبپاشی منصوبے، ٹرانسپورٹ (سڑکیں و پل)، برقی ترقی، غیر روایتی توانائی، شہری ترقی، جنگلاتی سیاحت/ایکو ٹورزم اور پسماندہ طبقات کی بہبود جیسے شعبوں کے لیے 294 کروڑ روپے کے اضافی مطالبات پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔