ناندیڑ:14/فروری (ورق تازہ نیوز)انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے خوش مزاج، کم گو، بلند اخلاق اور نہایت ملنسار نوجوان اخیار حسین آج اچانک اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون۔
مرحوم، جناب انصار صاحب (ریٹائرڈ انجینئر)، نعمانیہ نگر، ناندیڑ کے بڑے صاحبزادے تھے۔ نوجوان حیدرآباد کے اسپتال میں پچھلے دو دنوں سے بلڈ پریشر کی شکایت کے باعث زیرِ علاج تھے۔ ان کا آج 14 فروری بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور احباب میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر مسجد نعمانیہ، ناندیڑ میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین اسرا نگر قبرستان میں عمل میں آئے گی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔