ناندیڑ کی معروف شخصیت محمد صادق فوٹوگرافر کا انتقال، نمازِ جنازہ بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی

ناندیڑ:20/فروری (ورق تازہ نیوز): شہر ناندیڑ کی مشہور و معروف شخصیت اور سینئر فوٹوگرافر محمد صادق (منیار گلی، ناندیڑ) کا آج رات 19 فروری 2026 کو تقریباً 9 بجے انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے شہر بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مرحوم محمد صادق فوٹوگرافی کے شعبے میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے اور طویل عرصے سے منیار گلی میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے اپنی محنت، خوش اخلاقی اور فنی مہارت کے ذریعے شہر میں ایک معتبر شناخت قائم کی تھی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ جمعہ دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر مسجد سرہ ، اتوارہ میں ادا کی جائے گی۔ اہل خانہ، رشتہ داروں، دوست احباب اور تمام متعلقین سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور دعائے مغفرت کی اپیل کی گئی ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading