اسرائیل میں بھارتی امیدواروں کے لیے روزگار کا سنہری موقع دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب

ناندیڑ، 16 فروری: National Skill Development Corporation (NSDC) کے ذریعے اسرائیل میں رینوویشن اور انٹیریئر ورک کے شعبے میں ہنرمند بھارتی امیدواروں کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلع ناندیڑ کے اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس انتخابی عمل کے لیے درخواست دیں۔ یہ اپیل ضلع مہارت ترقی، روزگار و صنعت کاری رہنمائی مرکز کے اسسٹنٹ کمشنر با۔سو۔ مرے نے جاری کی ہے۔

اہلیت کے معیار:کم از کم 3 سال کا تجربہ (Renovation Interior Work میں مہارت ضروری)

تعلیمی قابلیت: کم از کم دسویں جماعت پاس

عمر کی حد: 25 سے 50 سال

انگریزی زبان میں پڑھنے، لکھنے اور بولنے کی صلاحیت

امیدوار نے اس سے قبل اسرائیل میں ملازمت نہ کی ہو

پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (PCC) لازمی، کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو

منشیات سے پاک اور جسمانی و ذہنی طور پر صحت مند ہو

پاسپورٹ کم از کم 3 سال کے لیے کارآمد ہو

بھارتی شہریت لازمی

اسرائیل میں قریبی رشتہ دار موجود نہ ہوں

کل آسامیوں کی تعداد: 2600

1. پلاسٹرنگ ورک – 1000 عہدے

2. سیرامک ٹائلنگ – 1000 عہدے

3. ڈرائی وال ورکر – 300 عہدے

4. میسن (مستری) – 300 عہدے

انتخاب اور اسکریننگ کا طریقہ کار

ریاستی حکومت ابتدائی جانچ کے بعد امیدواروں کی تفصیلات NSDC کو بھیجے گی۔ انگریزی مہارت، تعلیمی قابلیت، تجربہ اور فنی معلومات کی بنیاد پر پہلی اسکریننگ ہوگی۔ درست اور کارآمد پاسپورٹ لازمی ہے۔ منتخب امیدواروں کی تفصیلات اسرائیلی ٹیم کو بھیجی جائیں گی، جہاں حتمی جانچ کے بعد انتخاب کیا جائے گا۔
میڈیکل ٹیسٹ اور بیک گراؤنڈ ویریفکیشن کا خرچ امیدوار کو برداشت کرنا ہوگا۔ ویزا اور فضائی ٹکٹ بھی امیدوار کو خود حاصل کرنا ہوگا۔ NSDC کے تحت تربیت اور پری ڈپارچر اورینٹیشن لازمی ہوگی۔ انٹرویو بالمشافہ (Face-to-Face) لیا جائے گا۔

تنخواہ اور سہولیات

کم از کم تنخواہ: 6,247.67 اسرائیلی نیو شیکل (تقریباً 1,62,500 بھارتی روپے ماہانہ)

ماہانہ 182 گھنٹے ڈیوٹی

ماہانہ 21 تا 26 کام کے دن

اوور ٹائم کمپنی کے قواعد کے مطابق

رہائش کی سہولت (الاؤنس تنخواہ سے کٹوتی کے ساتھ)

طبی بیمہ (چارج تنخواہ سے کٹوتی)

معاہدہ پہلے ویزا سال تک مؤثر، بعد میں ہر سال توسیع کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 63 ماہ تک

امیدوار کے اخراجات

پاسپورٹ فیس (اگر درکار ہو)

میڈیکل ٹیسٹ

ویزا فیس (اگر لاگو ہو)

فلائٹ ٹکٹ (جانے اور واپسی)

NSDC رجسٹریشن و پروسیسنگ فیس: 10 ہزار روپے + جی ایس ٹی

اہم ہدایات:امیدواروں کے انتخاب یا نااہلی کا حتمی فیصلہ صرف اسرائیلی آجر (Employer) کریں گے۔ NSDC واحد مجاز فیسلیٹیٹر ہے۔ کسی بھی غیر مجاز ایجنٹ یا شخص سے رابطہ نہ کریں۔مزید معلومات اور درخواست کی لنک جلد ہی مہاراشٹر انٹرنیشنل کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading