پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف ماجد خادمی کی ہلاکت کی تصدیق

  1. ایرانی پاسداران انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں اس کے انٹیلی جنس چیف مارے گئے ہیں۔پاسداران انقلاب کے مطابق ماجد خادمی کو پیر کی صبح امریکی اور اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا۔ماجد خادمی کو گذشتہ برس جون میں پاسداران انقلاب فورس کا انٹیلی جنس چیف مقرر کیا گیا تھا۔
  2. اُس وقت اس کے سربراہ محمد کاظمی اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے۔خادمی نے رواں برس ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو ہوا دینے کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر عائد کیا تھا۔

ٹرمپ کی دھمکیاں ’جنگی جرائم‘ اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہیں: ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی شہری انفراسٹرکچر سے متعلق ٹرمپ کی دھمکیاں ’جنگی جرائم‘ اور اقوامِ متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 2 کی شق چار کی خلاف ورزی ہے۔نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کا مزید کہنا تھا کہ یہ آرٹیکل اقوام متحدہ کے ارکان کو کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت کے خلاف طاقت کے استعمال یا دھمکی سے منع کرتا ہے۔کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا ’فیصلہ کن‘ اور ’فوری‘ جواب دے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading