ناندیڑ:بارہویں اوردسویں کامیاب طلبہ کوعبیدلالہ کے ہاتھوں ترغیبی انعامات سے نوازا جائے گا

ناندیڑ:مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری ایجو کیشن بورڈ پونے کے مطابق ممبئی، پونے ، ناگپور، اورنگ آباد، کولہا پور ، امراوتی ، ناسک ، لاتور اور کوکن ڈویڑنل بورڈ میں آج سے ایچ ایس سی امتحانات کا آغاز ہو رہاہے۔

اس موقع کی مناسبت سے جناب محمد عبیدالرحمن(عبیدلالہ) یوتھ لیڈرکانگریس پارٹی ناندیڑ‘مہاراشٹرصدرمسلم یوتھ فورم نے تمام بارہویں اور دسویں کے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ جو طلبہ بارہویں اور دسویں کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔ ا±ن کو ہر سال کی طرح امسال بھی فرسٹ‘ سیکنڈ ‘تھرڈ انعامات دیئے جائے گے اور دیگر طلبہ کو بھی ترغیبی انعامات سے سرفراز کیا جائے گا۔

ان کے مطابق اس طرح سے کامیاب طلبہ کو ترتیبی انعامات تقسیم کئے جانے پر جہاں انھیں دلی تسکین ملتی ہوتی ہیں وہی پر اسکولی طلبہ میں ایک نیا حوصلہ، جوش اور ولولہ پڑھائی کے رحجان سے متعلق پروان چڑھتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading