کیرالہ: قتل معاملے میں بی جے پی-آر ایس ایس کے 8 کارکنوں کو عمر قید

ترواننت پورم:16/ جنوری( ایجنسیز ) کیرالہ کی ایک عدالت نے بدھ کو بی جے پی-آر ایس ایس کے 8 کارکنوں کو عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے 10 جنوری کو انہیں مئی 2013 میں عالم کوڈ کے پاس ایک سی پی آئی ایم کارکن کی پٹائی اور چاقو گھونپ کر قتل کرنے کے معاملے … Read more

سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کی تصویر آئی سامنے

ممبئی:16/ جنوری ۔( ایجنسیز)مشہور و معروف اداکار سیف علی خان پر دیر شب ہوئے قاتلانہ حملہ پر ایک ہنگامہ برپا ہے۔ ایک طرف سیف علی خان آپریشن کے بعد آئی سی یو میں منتقل کر دیے گئے ہیں، اور دوسری طرف ممبئی پولیس سرگرمی کے ساتھ حملہ آور کی تلاش کر رہی ہے۔ اس معاملے … Read more

ناندیڑ پولیس کی حیوانیت، نیٹ کی تیاری کررہے ہاسٹل کے طالب علم کے منہ میں رومال ڈال کر  وحشیانہ پٹائی کا ویڈیو وائرل : پولس افسر معطل

ناندیڑ سٹی پولیس کا ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے کہ ایک 18 سالہ کالج طالب علم جو NEET کی تیاری کر رہا تھا، کو پولیس نے دو پہیہ گاڑی چوری کرنے کے شبہ میں منہ میں رومال ڈال کر مارا پیٹا۔ یہ واقعہ شہر کے سری نگر علاقے میں ایک ہاسٹل میں … Read more

سیف علی خان پر حملے سے ریاست کی قانون و نظم کی قلعی کھل گئی

مہاراشٹر میں بڑھتے جرائم حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہیں، فڑنویس کو وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے یہ مہاراشٹر کی بدقسمتی ہے کہ ریاست کو اتنا غیر فعال اور کمزور وزیر داخلہ ملا ہے ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور پدم شری ایوارڈ یافتہ سیف علی خان پر ہونے والے … Read more

بڑی خبر:مرکزی حکومت نے آٹھویں پے کمیشن کو دی منظوری، 2026 سے ہوگا نافذ، تنخواہ میں 186 فیصد تک اضافہ کا امکان

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے آٹھواں پے کمیشن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی ملازمین کو یہ تحفہ دینے کا اعلان ضرور کر دیا گیا ہے، لیکن اس کا نفاذ آئندہ سال یعنی 2026 سے ہوگا۔ ابھی تک مرکزی ملازمین کو ساتویں پے کمیشن کے تحت تنخواہ مل رہی ہے۔ اب جلد ہی آٹھویں … Read more

شمیم خان کی کاوشوں سے ممبرا کی خواتین کو ملی راحت ضرورت مند خو اتین کے لیے معاشی امداد کی راہ ہموار

شمیم خان کی کاوشوں سے ممبرا کی خواتین کو ملی راحت ضرورت مند خواتین کے لیے معاشی امداد کی راہ ہموار تھانے (آفتاب شیخ) مہاراشٹر حکومت کی 2024-25 کی اقتصادی امداد اسکیم نے بیوا، بزرگ، طلاق یافتہ اور مستحق بچوں کے لیے پورے ریاست میں ایک نئی امید پیدا کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت … Read more

حضرت معین میاں کے ہاتھوں محمد عارف بامنے کا استقبال  35 زندگیا ں بچانے والے مسیحا کی انسانی خدمات کا اعتراف

حضرت معین میاں کے ہاتھوں محمد عارف بامنے کا استقبال 35 زندگیاں بچانے والے مسیحا کی انسانی خدمات کا اعتراف تھانے (آفتاب شیخ) گیٹ وے آف انڈیا کے قریب پیش آئے کشتی حادثے میں محمد عارف بامنے نے اپنی جان پر کھیل کر 35 افراد، بشمول ایک تین سالہ بچی، کی زندگیاں بچا کر انسانیت … Read more

پائپ لائن کے ذریعے دراندازی، ملازمہ سے جھگڑا، چاقو سے حملہ؛ سیف علی خان پر حملے کے حوالے سے نئے انکشافات

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر گزشتہ رات چاقو سے حملہ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک شخص رات دو بجے ان کے گھر میں گھس آیا اور وہاں موجود ملازمہ سے جھگڑا شروع کر دیا۔ جب سیف علی خان نے مداخلت کی اور درانداز کو سمجھانے کی کوشش کی، … Read more

بریکینگ نیوز:اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ ,،اسپتال میں۔ زیر علاج

Saif Ali Khan Stabbed : ممبئی:17/ جنوری ۔(ورق تازہ نیوز)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملے کے بعد ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ سیف علی خان کے چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہونے کی خبر ہے۔ گھر میں گھسنے والے نامعلوم حملہ آور نے سیف پر جان لیوا حملہ کیا۔ … Read more

18جنوری کو ناندیڑ میں غالب آسی کے شعری مجموعہ ” طرزِ بیاں“ کا اجراءو کُل ہند مشاعرہ

ناندیڑ:15جنوری ( ورقِ تازہ نیوز) گلستانِ ادب ناندیڑ کے زیر اہتمام معروف شاعر غالب آسی کے اوّلین شعری مجموعہ ” طرز بیاں“ کا اجراءاور کل ہند مشاعرہ 18جنوری 2025ءبروز ہفتہ رات 8 بجے بمقام نیو فیمس فنکشن ہال، مال ٹیکڑی روڈ، دیگلور ناکہ، ناندیڑ میں عمل میں آرہا ہے۔ کُل ہند مشاعرہ کی صدارت ناندیڑ … Read more

لاس اینجلس کی آگ دیگر شہروں تک پھیلنے کا خدشہ، 60 لاکھ امریکی خطرے کی زد میں آگئے

لاس اینجلس: لاس اینجلس کے جنگل سے شہر تک پھیلنے والی آگ سے 60 لاکھ امریکیوں کو خطرے کا سامنا ہے، چند گھنٹوں بعد ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی پیشگوئی نے ہلچل مچا دی، آگ لاس اینجلس سے باہر دیگر شہروں تک پھیلنے کی وارننگ جاری کردی گئی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق … Read more

ویڈیو:کمبھ میلہ سے واپسی کے دوران بس کو آگ لگ گئی ٗایک بھکت زندہ جھلس کر ہلاک

حیدرآباد:مہاکمبھ میلہ سے واپسی کے دوران بس کو آگ لگ گئی۔اس واقعہ میں تلنگانہ کا ایک شخص زندہ جھلس کر ہلاک ہوگیا جبکہ بس میں سواردیگر 49یاتری محفوظ رہے۔یہ واقعہ متھرا کے ورانداون کے قریب پیش آیا۔ذرائع کے مطابق اس جھلس کرہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ضلع نرمل کے پالسی گاوں کے رہنے والے … Read more

بریکنگ نیوز:اسرائیل اور حماس میں یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا، ذرائع کی بی بی سی کو تصدیق

غزہ:15/ جنوری( ایجنسیز) اسرائیل اور حماس نے ایک تاریخی جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد غزہ کی جنگ کے اختتام کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔ یہ معاہدہ امریکہ کی حمایت سے مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے کئی مہینوں کے مذاکرات کے بعد طے پایا ہے۔ معاہدہ 20 … Read more

’آر ٹی ای‘ کے تحت داخلے کے لیے درخواستیں شروع، 27 جنوری تک درخ واست دی جا سکتی ہے

’آر ٹی ای‘ کے تحت داخلے کے لیے درخواستیں شروع، 27 جنوری تک درخواست دی جا سکتی ہے تھانے (آفتاب) ’آر ٹی ای‘ (رائٹ ٹو ایجوکیشن) کے تحت 25 فیصد نشستوں پر داخلہ لینے کی آن لائن درخواست کا عمل 14 جنوری سے شروع ہو گیا ہے۔ والدین 27 جنوری تک اس عمل کے ذریعے … Read more

ایکسپورٹ میں گراوٹ اور امپورٹ میں اضافہ، ہندوستانی معیشت پر خوفناک سائے

ہندوستان کی معیشت کو لے کر لگاتار بری خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ حکومت کی طرف سے ایکسپورٹ (برآمدات) اور امپورٹ (درآمدات) کے جو اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، وہ بھی انتہائی خوفناک ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر ماہ میں جہاں ایک طرف ایکسپورٹ میں ایک فیصد سے زیادہ کمی … Read more

تھانے میں خستہ حال عمارتوں کی تعمیر نو میں پیش رفت رکن پارلمی نٹ نریش مہسکے کی کمشنر سوربھ راؤ سے اہم ملاقات

تھانے میں خستہ حال عمارتوں کی تعمیر نو میں پیش رفت رکن پارلمینٹ نریش مہسکے کی کمشنر سوربھ راؤ سے اہم ملاقات تھانے (آفتاب شیخ) تھانے شہر میں خستہ حال اور بوسیدہ عمارتوں کی از سر نو تعمیر کے عمل کو تیز کرنے کے لیے رکن پارلمینٹ نریش مہسکے نے آج ایک اہم قدم اٹھایا۔ … Read more

قندھار شریف میں بڑی درگاہ شریف کے 710 وان عرس شریف کا آغاز

قندھار:حضرت قطب الاقطاب شیخ الشیوخ زبدۃ العارفین قدوۃ الکاملین سید سعید الدین رفاعی المعروف حاجی سیّاح سرورِ مخدوم قدس اللہ سرہ العزیز زیرِ نگرانی سجادہ نشین بڑی درگاہ شریف حضرت مولانا سید مرتضیٰ محی الدین حسینی رفاعی قادری مدظلہ العالی متولّی سید شاہ مصطفیٰ محی الدین حسینی رفاعی قادری مدظلہ العالی بمقام درگاہ پورہ تعلقہ … Read more

دہلی-این سی آر سمیت کئی ریاستوں میں ٹھنڈ کا قہر جاری، گھنے کہرے سے آمد و رفت متاثر

نئی دہلی:ملک کی کئی ریاستوں میں شدید ٹھنڈ سے عام زندگی درہم برہم ہو گئی ہے۔ ہماچل پردیش، اترا کھنڈ اور جموں و کشمیر میں مسلسل برفباری سے شمالی ہند میں سرد لہر کا دور جاری ہے۔ جبکہ دہلی-این سی آر میں بھی میں شدید ٹھنڈ اور کہرے کی مار سے لوگ پریشان ہیں۔ گھنے … Read more

مہاراشٹر میں 21نئے اضلاع کی تشکیل ممکن ،26جنوری کو اعلان متوقع،جانئے تفصیلات

ممبئی:15/ جنوری( ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر حکومت 26 جنوری 2025 کو ریاست میں 21 نئے اضلاع کا اعلان کرے گی۔ یہ نئے اضلاع موجودہ 36 اضلاع کو تقسیم کرکے بنائے جائیں گے۔ امید ہے کہ اس سے ضلعی انتظامیہ مزید موثر ہو جائے گی۔ اصل اضلاع سے نئے اضلاع اور ڈویژن کی فہرست: بھساول‘ جلگاؤں اُدگیر‘ … Read more

2025 حج معاہدہ ہندوستان کے عازمین کیلئے خوش خبری

نئی دہلی: سعودی عرب نے 2025کے لیے ہندوستان کا حج کوٹہ 1,75,025مقرر کیا۔ اس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان حج معاہدہ 2025 پر دستخط کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا۔پیر کو سوشل میڈیا پر یہ معلومات دیتے ہوئے اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا … Read more

اکولہ میں دردناک حادثہ ٗپتنگ کے مانجے سے گلاکٹنے سے نوجوان کی تڑپ تڑپ کر موت

اکولہ:(ورق تازہ نیوز) مکر سنکرانتی پر پتنگ اڑانے کی خواہش نے معصوم شہری کی جان لے لی۔ 14 جنوری کی شام 6 بجے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر کے سامنے فلائی اوور پر ایک 34 سالہ نوجوان کی نایلان کے مانجے سے گلا کٹنے سے موت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ دن بھر میں کل سات … Read more

ویڈیو:مدھیہ پردیش میں اسلامی ورثے کو مٹانے کی حکومت کی نئی مہم۔ 11 مواضعات کے نام تبدیل

بھوپال: چیف منسٹر مدھیہ پردیش موہن یادو نے ضلع شاجا پور میں 11 مواضعات کے نام بدلنے کا اعلان کیا ہے جو مسلمانوں کے ناموں کے مماثل ہیں۔اتوار کے روز کالا پیپل تحصیل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یادو نے اعلان کیا ”نیپانیاحسام الدین“ کا نام بدل کر نیپانیا دیو رکھا جائے گا۔ … Read more

این سی پی کا دو روزہ ’نوسنکلپ کیمپ‘ اب شرڈی میں سابق ایم پی آنند پرانجے بنے نیشنلسٹ کانگریس کے چیف ترجمان، ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے تقرری خط سونپا

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کا 18 اور 19 جنوری کو چھترپتی سمبھاجی نگر میں مجوزہ دو روزہ ’نوسنکلپ کیمپ‘ اب شرڈی میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کی اطلاع این سی پی کے ریاستی صدر ایم پی سنیل تٹکرے نے آج ایک پریس کانفرنس میں دی۔ سنیل تٹکرے نے بتایا کہ چھترپتی … Read more

ملک میں کئی وزیر داخلہ بنے لیکن کسی کو تڑی پار نہیں کیا گیا: شرد پوار

ممبئی: ملک کے وزیر داخلہ کے عہدے پر سردار ولبھ بھائی پٹیل رہے، اسی طرح ایک وقت میں یشونت راؤ چوہان اور شنکر راؤ چوہان بھی ملک کے وزیر داخلہ تھے۔ ان محب وطن رہنماؤں نے اس عہدے کی وقار کو بلند کرنے کے لیے شاندار کام کیا۔ ایک زمانے میں گجرات اور مہاراشٹر ایک … Read more

بیڑ اور پربھنی کے واقعات حکومت کی پشت پناہی کی وجہ سے ہوئے، ملزمان کو پھانسی دی جائے

ووٹ چوری کے گناہ کو چھپانے کے لیے مرکز کی بی جے پی حکومت کا نیا قانون بی جے پی اتحاد کی طرف سے بہنوں کے اعتماد کے ساتھ دھوکہ، تمام بہنوں کو ۲۱۰۰ روپے دیے جائیں ممبئی: بیڑ اور پربھنی میں پیش آنے والے واقعات بی جے پی اتحاد حکومت کے حمایت یافتہ ہیں … Read more

آئی وائی ایف کی ایک روزہ عظیم الشان کانفرنس کا کامیاب انعقاد

اسلامک یوتھ فیڈریشن (آئی وائی ایف) مہاراشٹر کی جانب سے 12 جنوری کو بی کے فنکشن ہال میں ایک عظیم الشان یک روزہ کانفرنس بعنوان "وربک فکبر” کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں مہاراشٹر کے مختلف مقامات سے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں ملک کے نامور اسلامک اسکالرز اور علماء نے … Read more

سنبھل کے سرکل افسر پر مذہبی جلوس کے دوران وردی میں ’گدا‘ لے کر چلنے کا الزام، نوٹس جاری

سنبھل تشدد کے بعد سرخیوں میں آئے سرکل افسر انوج چودھری پولیس وردی میں ہنومان کی گدا لے کر گھومنے کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے خلاف سابق آئی پی ایس اور آزاد ادھیکار سینا کے قومی صدر امیتابھ ٹھاکر نے ڈی جی پی سے شکایت کی تھی۔ … Read more

شیخ المشائخ محدث قندہاری ادکنی شیخ العرب والعجم حضرت شاہ محمد رفیع الدین قندھاری رح

۔ از فقیر قاری شاہ محمد رفیع الدین فاروقی الرفاعی القادری ۔(خلیفہ حضرت قاری شاہ محمد تاج الدین عمر پاشا فاروقی الرفاعی القادری) وطن عزیز ہندوستان میں کئی صوفیہ کرام تبلیغ اسلام کی اشاعت کے لیےفکرمند رہے اور ایک بڑی تعداد میں ہندوستان تشریف لائے۔ اپنے علم سے اس خطے میں قیام پذیر ہوکر یہاں … Read more