ممبئی:15/ جنوری( ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر حکومت 26 جنوری 2025 کو ریاست میں 21 نئے اضلاع کا اعلان کرے گی۔ یہ نئے اضلاع موجودہ 36 اضلاع کو تقسیم کرکے بنائے جائیں گے۔ امید ہے کہ اس سے ضلعی انتظامیہ مزید موثر ہو جائے گی۔
اصل اضلاع سے نئے اضلاع اور ڈویژن کی فہرست:
بھساول‘ جلگاؤں
اُدگیر‘ لاتور
امبیاجوگئی – بیڈ
مالیگاؤں – ناسک
کلوان – ناسک
کنوٹ-ناندیڑ
میرا بھئیندر‘ تھانے
کلیان – تھانے
مان دیش – سانگلی/ستارا/سولاپور
کھامگاؤں‘ بلدانہ
بارامتی‘ پونے
پوسد – ایوت محل
جوہر – پالگھر
اچل پور – امراوتی
ساکولی – بھنڈارا
منتھا‘ جالنا
مہاد – رائے گڑھ
شری گونڈہ۔ احمد نگر
سنگمنیر‘ احمد نگر
شری رام پور – احمد نگر
آہیری – گڈچرولی
نئے اضلاع کی تشکیل سے انتظامیہ میں بہتری آئے گی اور مقامی ترقی کو فروغ ملے گا۔
ریاستی حکومت کے اس فیصلے کو مقامی سطح پر مثبت ردعمل مل رہا ہے، اور اس اعلان کو ریاست کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

