ممبئی میں آن لائن سیکس ریکٹ کا پردہ فاش،۳؍افرادگرفتار

ممبئی:۔(یو۔این۔آئی۔)ممبئی پولس نے شہر کے پوش علاقے قلابہ میں واقع ایک مشہور ہوٹل کے قریب ایک آن لائن سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اور ۳؍افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ۳؍لڑکیوں کو تحویل میں لے کر انہیں باز آباد کاری گھر میں روانہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آن لائن خدمات کے تحت مختلف ایجنسیاں خوبصورت لڑکیوں کی کم لباس میں اتاری ہوئی تصاویر اپنی ویب سائٹ پرشائع کرتی ہے اور اس پر یہ تحریر ہوتا ہے کہ’’ اگر اس لڑکی کو آپ طلب کرنا چاہتے ہو توآپ کو ۔۔۔۔ روپیہ ادا کرنا ہوگا اور یہ خدمات آپ کو فی گھنٹہ دستیاب ہوگی‘‘ جس کے لئے آپ کو پہلے آن لائن رقم ادا کرنی ہوگی اس کے بعد لڑکی آپ کے بتلائے ہوئے مقام پر پہنچ جائے گی۔

ممبئی پولس کے انسدادمنشیات سیل کے ڈپٹی کمشنر آف پولس شیودیپ لانڈے نے بتلایا کہ پولس کو اطلاع ملی تھی کہ قلابہ کی ایک مشہور ہوٹل کے قریب واقع رہائشی کالونی میں آن لائن لڑکیاں دستیاب ہوتی ہیں۔
اطلاع ملنے کے بعد پولس نے چھاپہ مار کر اس کاروبار میں۳؍افراد کو گرفتار کیا جن کے پاس سے ۶؍موبائل ہینڈ سیٹ، ایک میموری کارڈ،خمارآلود گولیاںاور۱۱؍ہزار۶سو ۶۰ روپیہ سمیت ۳؍لڑکیوں کوبھی اپنی تحویل میں لیا ہے جس میں سے دو لڑکیاں ماڈلنگ کر رہی ہیں اور ان کی تصاویر کئی ایک نامور میگزین میں بھی شائع ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک نابالغ لڑکی کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔ جو انتہائی کم لباس زیب تن کیے ہوئے تھی اور پولس کی جانب سے تحویل میں لیے جانے کے بعد وہ زارو قطار رونے لگی۔ڈپٹی پولس کمشنر لانڈے نے بتلایا کہ ملزمین کے خلاف تعذیرات ہند کی زیر دفعہ 370،370{A

اس کے علاوہ ایک نابالغ لڑکی کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔ جو انتہائی کم لباس زیب تن کیے ہوئے تھی اور پولس کی جانب سے تحویل میں لیے جانے کے بعد وہ زارو قطار رونے لگی۔ڈپٹی پولس کمشنر لانڈے نے بتلایا کہ ملزمین کے خلاف تعذیرات ہند کی زیر دفعہ 370،370{A

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading