ناندیڑ میں ایک ہی دن تین جوےکے مقامات پر چھاپے

ناندیڑ (ورق تازہ نیوز) — ناندیڑ میں جرائم کے خلاف جاری "آپریشن کریک ڈاؤن” کے تحت ناندیڑ دیہی پولیس نے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے ایک ہی دن میں تین مختلف مقامات پر جوا کے اڈوں پر چھاپے مارے۔ اس کارروائی میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 40 ہزار 650 روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا جبکہ 17 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں 13 مئی 2026 کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مختلف ٹیموں نے انجام دیں۔ پہلے مرحلے میں گوپال چاؤڈی علاقہ میں چھاپہ مار کر کئی افراد کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح وید بار کے پیچھے، وشنوپوری اور مجام پیٹھ علاقوں میں بھی کارروائی کرتے ہوئے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے جوا کا سامان، نقد رقم، 4 موٹر سائیکلیں اور 8 موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی کے دوران بعض ملزمان فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے، جن کی تلاش جاری ہے۔اس معاملے میں ملزمان کے خلاف مہاراشٹر جوا ممانعت ایکٹ 1887 کی دفعہ 12(اے) کے تحت مختلف مقدمات (نمبر 546/2026، 547/2026 اور 548/2026) درج کیے گئے ہیں۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار کی ہدایت پر، ایڈیشنل ایس پی ارچنا پاٹل اور سورج گرو کی نگرانی میں انجام دی گئی۔

اس موقع پر ڈویژنل پولیس افسر پرشانت شندے سمیت متعدد پولیس افسران اور عملے نے حصہ لیا۔پولیس کے مطابق آپریشن کریک ڈاؤن” کے تحت اب تک غیر قانونی جوا کے خلاف سخت مہم جاری ہے، جس کے دوران یکم مئی سے اب تک 500 سے زائد ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور تقریباً 18 لاکھ 57 ہزار روپے کا مال ضبط کیا گیا ہے۔سینئر پولیس حکام نے اس کامیاب کارروائی پر متعلقہ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
35۔لاکھ رپیوںکافراڈ
ناندیڑ:18 فروری 2026 کو ترنگا چوک، ناندیڑ میں ملزمان—راہل ناگوراؤ گائیکواڑ، وشال گووند راؤ گائیکواڑ اور مانک عرف بابو دتہ سروڑے—نے ایک ہی زمین کئی افراد کو فروخت کر کے شکایت کنندہ دیویندر شرما سے 35 لاکھ روپے لے کر فراڈ کیا۔دونوں معاملات میں بھارتیہ نیائے سنہتا 2023 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading