بیف ٹرانسپورٹیشن کے شبہ میں مسلم نوجوان پر حملہ حدگاؤں میں گورکشکوں نے نداف کی پٹائی کردی

ناندیڑ (ورق تازہ نیوز)): ضلع ناندیڑ کے حدگاؤں علاقے میں بیف ٹرانسپورٹیشن کے شبہ میں ایک نوجوان پر مبینہ طور پر گورکشکوں کے ہاتھوں حملہ کیے جانے کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، متاثرہ نوجوان محمد نداف نثار قریشی جو پیشے سے کنڈکٹر ہیں اور گزشتہ دو ماہ سے گاڑی نمبر *20 ACF 284* پر کام کر رہے تھے، نے اپنے بیان میں بتایا کہ 23 اپریل 2026 کی شام تقریباً ساڑھے سات بجے وہ ڈرائیور ایلوَن پائس کے ساتھ کیرالا کے مقام پٹنامی سے سیب لے کر ناگپور جا رہے تھے۔

ایک مریض بیہوشی کے حالت میں ہسپتال کے بسترے پر لیٹا ہوا، چہرے پر پٹی اور کمبل میں لپٹا ہوا ہے۔

اسی دوران حدگاؤں کے قریب ایک پٹرول پمپ کے سامنے اچانک موٹر سائیکلوں پر سوار تقریباً آٹھ افراد نے، جنہیں گورکشک بتایا جا رہا ہے، ان کی گاڑی کو روک لیا۔ حملہ آوروں نے گاڑی میں بیف کی نقل و حمل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے دونوں پر دھاردار ہتھیاروں سے بے رحمی سے حملہ کیا۔اس حملے میں نداف قریشی شدید زخمی ہو گئے۔ متاثرہ کے مطابق ایک حملہ آور نے پنچ فائٹر کے ذریعے ان کے چہرے پر وار کیا، جس سے ان کی ناک بری طرح زخمی ہو گئی۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کو سرکاری اسپتال حدگاؤں منتقل کیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں ناندیڑ کے ایک خانگی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس وقت وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔متاثرہ افراد نے اس واقعے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرا ئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سید امتیاز جلیل کی ہدایت پر مجلس کے سینئر لیڈر **سید معین فوری طور پر اسپتال پہنچے اور زخمی نوجوان کی عیادت کی۔

انہوں نے علاج اور آپریشن کے لیے مالی مدد فراہم کی اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر سید معین نے ضلع کے ایس پی ابیناش کمار سے بات چیت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت دفعات کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ اس واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور متاثرہ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading