ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) — ضلع ناندیڑ میں آپریشن کریک ڈاؤن” کے تحت رام تیرتھ پولیس نے غیر قانونی طور پر گئو نسل کے جانوروں کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی کو ضبط کر لیا اور لاکھوں روپے کا مال برآمد کیا۔پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص دیگلور روڈ کے راستے غیر قانونی طور پر مویشیوں کی نقل و حمل کر رہا ہے۔ اس اطلاع پر 7 مئی 2026 کو صبح تقریباً 9:15 بجے پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی انجام دی۔
کارروائی کے دوران ایک مہندرا بولیرو پِک اپ گاڑی (نمبر MH-26-8227) کو روکا گیا، جس میں 4 گئو نسل کے جانوروں کو غیر انسانی طریقے سے باندھ کر لے جایا جا رہا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر گاڑی سمیت تمام جانوروں کو ضبط کر لیا۔اس معاملے میں ملزم رفیق وہاب صاحب قریشی (عمر 16 سال، ساکن بیٹموگرا، تعلقہ مکھیڑ، ضلع ناندیڑ) کے خلاف "جانوروں پر ظلم کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ضبط شدہ جانوروں اور گاڑی کی کل مالیت 6 لاکھ 64 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ مقدمہ 7 مئی 2026 کو دوپہر 2:10 بجے درج کیا گیا، اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار، ایڈیشنل ایس پی ارچنا پاٹل اور سورج گرو، نیز سب ڈویژنل پولیس آفیسر اشوینی جگتاپ اور سنکیت گوساوی کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔ اس آپریشن میں پولیس انسپکٹر وکرم ہرالے اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس کامیاب کارروائی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔