اورنگ آباد کے استاد شاعر شاہ حسین نہری کا سانحہ ارتحال

اورنگ آباد : 23 اپریل ( ورق تازه نیوز ) – اردو زبان و ادب کے استاد شاعر، ادیب اور مولف پروفسر سید شاہ حسین نہری کا آج بروز جمعرات 23 اپریل 2026 کو 85 سال کی عمر میں اورنگ آباد میں انتقال ہو گیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر 2 بجے بمقام جامع مسجد بڈی لین میں ادائی گئی۔ تدفین بمقام نورانی مسجد سے متصل بھر کل گیٹ سے قریب قبرستان میں عمل میں آئی۔

مرحوم شاہ حسین مهری 12 فروری 1941ء کو اورنگ آباد دکن میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے معین العلوم ہائی اسکول اور نگ آباد میں مدرس کے طور پر خدمات انجام دینے کے ساتھ سائنس و کامرس کالج بیڑ میں اردو لکچرر کے عہد و پر خدمات انجام دیں ۔ انھوں نے اردو زبان وادب کی ترقی وترویج کے لئے متعدد ادبی تنظمیں قائم کی تھیں ۔

کئی ادبی پروگرام منعقد کئے تھے۔ بیڑ میں انجمن ترقی اردو کی شاخ قائم کی تھی اور وہ اس کے معتمد ر ہے تھے۔ شاہ حسن شہری معروف ، کہنہ مشق شاعر تھے جن کے آگے نئے شعراء اور ادیب زانوے ادب تلمذ کیا کرتے تھے۔

وہ علم عروض کے ماہر تھے ان کے شعری مجموعوں میں شب آہنگ ( غزلیں نظمیں ) ، شب تاب (غزلیں ) اور ر با عیات شاه ،سامان تسکین ( حمد نعت و غیره ) ربیعہ، دیوان رباعیات شاہ شامل ہیں۔ نثری کتاب عروض منتخب بھر میں اور تقطیع طلباء کے لئے بھی لکھی تھی۔ ان کے علاوہ انہوں نے انشایئے ، ادبی و تنقیدی مضامین لکھے۔ ادارہ روز نامہ ورق تازہ و ناندیڑ رب العالمین سے دعا گو ہے کہ وہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے، اپنے قرب و جوار میں جگہ دے لواحقین کو دائمی صبر تحمل عطاء کرے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading