ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) نانڈیڑ پولیس کی جانب سے جاری "آپریشن کریک ڈاؤن” کے تحت منظم جرائم کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔ پولیس اسٹیشن ایئرپورٹ، نانڈیڑ میں درج ایک سنگین مقدمے میں مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (MCOCA) کے تحت دفعات شامل کرنے کے لیے باضابطہ تجویز پیش کی گئی ہے۔یہ تجویز پولیس انسپکٹر جناب رامداس پونڈگے (پولیس اسٹیشن ایئرپورٹ، نانڈیڑ) کی جانب سے پیش کی گئی ہے، جبکہ اس کارروائی کی نگرانی پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب اویناش کمار، ایڈیشنل ایس پی بھوکر محترمہ ارچنا پاٹل اور ایڈیشنل ایس پی نانڈیڑ جناب سورج گُرٹ کی رہنمائی میں کی جا رہی ہے۔
ملزمان کی تفصیل پولیس کے مطابق اس معاملے میں درج ذیل ملزمان شامل ہیں:
- دیپک ارجن پوار (24 سال) – رہائشی شیونگر، نانڈیڑ
- روہت پرکاش جلّارے (19 سال) – رہائشی تاناجی نگر
- آکاش گووندراو لُلے (24 سال) – رہائشی تاناجی نگر
- پپو عرف لالباگجلواڑ (22 سال) – رہائشی گوپال نگر علاقہ
- راجیش انکُش پوار (20 سال) – رہائشی تاناجی نگر
- اویناش نارائن چوہان – رہائشی سکھوجی نگر، نانڈیڑ
- پولیس کے مطابق 26 اپریل 2026 کو ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ان ملزمان نے آپسی برتری کے تنازع پر ایک سنگین جرم انجام دیا تھا۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ گروہ مالی فائدے کے لیے منظم طریقے سے جرائم انجام دیتا ہے اور اس کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں متعدد سنگین مقدمات پہلے سے درج ہیں۔عدالت میں ان کے خلاف کئی چارج شیٹس داخل کی جا چکی ہیں، مگر قانونی کارروائی کے باوجود ان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد بھی یہ دوبارہ منظم ہو کر جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں، جس سے عام شہریوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے اور امن و امان کو خطرہ لاحق ہے۔
- موکا کے تحت کارروائی کیوں؟:پولیس کا کہنا ہے کہ اس منظم گینگ کی سرگرمیوں پر قابو پانے اور مستقبل میں جرائم کو روکنے کے لیے MCOCA کے تحت سخت کارروائی ضروری ہے۔ اسی مقصد کے تحت یہ تجویز ڈپٹی انسپکٹر جنرل، نانڈیڑ رینج کے دفتر میں پیش کی گئی ہے، جہاں اس پر قانونی عمل جاری ہے۔پولیس کے مطابق "آپریشن کریک ڈاؤن” کے تحت آئندہ بھی ایسے عادی مجرموں کے خلاف MCOCA، MPDA اور حد بندی (تڑی پار) جیسے سخت اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ہونے والی کسی بھی مشتبہ یا غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں، تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔