ناندیڑ: 16 عادی مجرمین کو ضلع بدرکیاگیا پولیس سپرنٹنڈنٹ کی بڑی کارروائی

ناندیڑ :7 مئی :(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع میں جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 16 عادی مجرمین کو ضلع بدر کر دیا ہے۔ یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ جناب اویناش کمار کی ہدایت پر "آپریشن کریک ڈاؤن” کے تحت انجام دی گئی۔پولیس کے مطابق یہ تمام ملزمان بار بار جرائم میں ملوث پائے گئے تھے اور ان کے خلاف کئی مرتبہ احتیاطی کارروائیاں کرنے کے باوجود ان کے رویے میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

چنانچہ مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعہ 56 کے تحت مختلف پولیس اسٹیشنوں کی جانب سے موصولہ تجاویز پر تفصیلی جانچ کے بعد ان افراد کو ضلع ناندیڑ کی حدود سے باہر ہدایتاً بے دخل (حددر) کیا گیا۔ضلع بدر کیے گئے ملزمان کے نام:شیخ شاہ رخ عرف کبوتر شیخ اصغر، آشیش اشوک تارو، سشیل منوہر گاؤکھورے، دتہ شیواجی پوار، ویویک انیل نوگھڑے، جیون اتم شنکپال، شبھم عرف شیوا دوندے، ارباز عرف عارف پٹھان، نیلیش عرف نتین انگلے، شاہ رخ عرف مہدی سید اعجاز، کشور راجو کوریل، شیخ انور شیخ امر، روہن مادھو نوگھڑے، سوجل انیل سداورتے، ماروتی شیلے اور پردیپ ارون ٹاپرے شامل ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ سال 2026 کے دوران مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعہ 55 کے تحت 14 گروہوں کے 39 افراد کو بھی ضلع بدر کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ خطرناک افراد کے خلاف ایم پی ڈی اے (MPDA) قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد کو ایک سال کے لیے جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ضلع میں جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے اقدامات مسلسل جاری رہیں گے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading