ممبئی (ورق تازہ نیوز): ویسٹرن ریلوے نے اوکھا مدورائی خصوصی ٹرین کو باقاعدہ مستقل سروس میں تبدیل کرتے ہوئے اب اسے اوکھا تروپتی ہفتہ وار ایکسپریس** کے طور پر چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام سے گجرات، مہاراشٹر، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو بڑی سہولت حاصل ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین نمبر 19560/19559 اب مستقل بنیادوں پر چلائی جائے گی۔
ٹرین کی روانگی کی تفصیل:ٹرین نمبر 19560 اوکھاتیروپتی ایکسپریس اوکھا سے 11 مئی 2026 (پیر) سے ہر پیر کی رات 11:35 بجے روانہ ہوگی اور تیرپتی بدھ کی رات 11:30 بجے پہنچے گی۔یہ ٹرین راستے میں دوارکا، راجکوٹ، احمد آباد، نندوربار، بھساول، اکولا، ناندیڑ، نظام آباد، کاچیگوڈا، کرنول سمیت کئی اہم اسٹیشنوں پر رکے گی۔اسی طرح ٹرین نمبر 19559 تیرپتی–اوکھا ایکسپریس 14 مئی 2026 (جمعرات) سے ہر جمعرات صبح 8:15 بجے تیرپتی سے روانہ ہوکر ہفتہ صبح 11:50 بجے اوکھا پہنچے گی۔
کوچز کی تفصیل:اس ٹرین میں کل 20 کوچز شامل ہوں گے:* 1 اے سی ٹو ٹئیر* 3 اے سی تھری ٹئیر* 10 جنرل سیکنڈ کلاس* 4 سلیپر کوچز* 2 ل لگیج وین (جنریٹر سمیت)
اس نئی مستقل سروس سے مذہبی، سیاحتی، تعلیمی اور کاروباری سفر کرنے والوں کو بڑی سہولت ملے گی۔ خاص طور پر راجکوٹ، احمد آباد، بھساول، نانڈیڑ اور تیرپتی جیسے اہم مقامات کے درمیان براہ راست ریل رابطہ مضبوط ہوگا۔ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے قبل ریزرویشن اور ٹرین کے اوقات کی تصدیق ضرور کر لیں۔