منڈے صاحب!اصل گٹکھا کاروباریوں کے خلاف کاروائی کی ضرورت

جہاں سے گٹکھے کی منتقلی ہورہی ہے وہاں چھاپہ مارا جائےناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)ریاست مہاراشٹر میں فوڈ اینڈ ڈرگس انتظامیہ (FDA) کے کمشنر کے طور پر تکارام منڈے کی تقرری کے بعد ریاست بھر میں غیر قانونی کاروبار، غذائی ملاوٹ اور ممنوعہ اشیاء کی فروخت کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ … Read more

’شراب کی خالی بوتل واپس کرنے پر ملیں گے 10 روپے‘، تمل ناڈو میں اے آئی مشین کا انوکھا استعمال

جنوبی ریاست تمل ناڈو میں شراب کی ہر بوتل پر 10 روپئے زیادہ وصول کئے جانے کے مسئلے سے حکومت طویل عرصے سے پریشان ہے۔ اسے روکنے کی تمام کوششوں کے بعد بھی کامیابی نہیں مل پا رہی تھی۔ مگر اب اس چیلنج سے نپٹنے کے لیے سرکاری سطح پر ایک بے حد انوکھا اور … Read more

شیوسینا میں بڑی بغاوت، ادھو ٹھاکرے کے 6 ارکانِ پارلیمنٹ کے علیحدہ گروپ کو منظوری

نئی دہلی: مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر بڑا سیاسی دھماکہ ہوا ہے۔ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا میں بغاوت پر عملی طور پر مہر لگ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ادھو ٹھاکرے گروپ کے 6 ارکانِ پارلیمنٹ نے علیحدہ پارلیمانی گروپ کی تشکیل کے لیے گزشتہ روز لوک سبھا اسپیکر اوم برلا … Read more

سماجوادی پارٹی میں بڑی بغاوت کا امکان، پارٹی ٹوٹنے والی ہے: اوم پرکاش راج بھر کا دعویٰ

لکھنؤ: اتر پردیش حکومت کے وزیر اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (سبھاسپا) کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے بارے میں ایک بڑا سیاسی دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پارٹی میں بڑی بغاوت اور ٹوٹ پھوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ اوم پرکاش راج … Read more

ایران کیساتھ معاہدے پر سب دستخط ہو چکے ہیں اور یہ مکمل ہو چکا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ مجھے یہ کہتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔‘ تاہم ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے پر باقاعدہ دستخط کی تقریب جمعے کوسوئٹزرلینڈ میں ہوگی جس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر … Read more

ناندیڑ اغوا شدہ تین ماہ کے بچے کو 4 گھنٹوں میں بازیاب کرا کے ماں کے حوالے کردیا

ناندیڑ، 12 جون:(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ کی شیواجی نگر پولیس نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے تین ماہ کے معصوم بچے کو محض چار گھنٹوں کے اندر تلاش کرکے بحفاظت اس کی والدہ کے حوالے کر دیا۔ اس سلسلے میں ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی گئی ہے۔پولیس … Read more

مہاوترن کے افسران پر چوڑیاں پھینک کر شیوسینا کا شدید احتجاج؛ اسمارٹ میٹر کے خلاف کلیان میں زبردست ہلہ بول

کلیان: مہاراشٹر میں بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی مہاوترن (Mahavitaran) کے مبینہ ناقص انتظام اور عوامی مسائل کے خلاف شیوسینا نے کلیان میں جارحانہ احتجاج کیا۔ اسمارٹ میٹر کی لازمی تنصیب، بجلی نرخوں میں اضافہ اور بار بار منقطع ہونے والی بجلی کے خلاف شیوسینا کارکنان سڑکوں پر اتر آئے۔ اس سلسلے میں شیوسینا کی … Read more

آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے پر جاری سسپنس بالآخر ختم ہو چکا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار (14 جون) کو امن معاہدے کا اعلان کیا۔ جمعہ کو امریکہ اور ایران کے درمیان باقاعدہ طور پر اس معاہدے پر دستخط ہوں گے، جس میں امریکہ کی جانب سے نائب صدر جے ڈی وینس اور … Read more

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات کا دفاع: ’آخری فیصلہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ہوتا ہے‘

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا کہ مذاکرات کے معاملے میں ایران کے ایک بااختیار ادارے، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی منظوری ہی ’بنیادی معیار‘ ہے اور آخری فیصلہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ہوتا ہے۔‘ اس سے پہلے امریکی … Read more

بارش نے چال بدلی، اب اس تاریخ سے مہاراشٹر میں موسلادھار بارش، پنجاب راو ڈکھ کا نیا اندازہ

ممبئی: (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر میں مانسون کی آمد کے باوجود کئی علاقوں میں بارش نے ابھی تک زور نہیں پکڑا ہے، جس کے باعث کسانوں اور عام شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ اسی دوران معروف موسمیات کے ماہر پنجاب راو ڈکھ نے بارش کے حوالے سے نیا اندازہ جاری کیا ہے۔ پنجاب راو … Read more

18 سال سے زیادہ عمر والوں کا آدھار کارڈ بنانے پرپابندی

گوہاٹٰی :(ایجنسیز)غیر قانونی دراندازی پر روک لگانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آسام حکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو آدھار کارڈ جاری کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ہفتہ کے روز کابینہ میٹنگ کے بعد اس کی جانکاری دی۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا … Read more

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تقریب اتوار کو ہو گی: پاکستان

پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب ’اتوار کو ہو گی‘ جس کے بارے میں پاکستانی اور سعودی حکام نے ’امید ظاہر کی کہ یہ اہم پیش رفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام میں مدد دے گی۔‘ تاہم دوسری طرف ایرانی سرکاری میڈیا … Read more

روس میں مسلم علما کی گرفتاریاں: پوتن کا رہائشی عمارتوں میں عبادات کو ممنوع قرار دینے کا متنازع بل کیا ہے؟

رواں برس مئی میں روسی سکیورٹی فورسز نے متعدد مسلمان علما اور کمیونٹی کے نمائندوں کو حراست میں لیا۔ ملک کے سرکاری میڈیا میں ان گرفتاریوں کی محدود کوریج ہوئی تاہم آن لائن ان گرفتاریوں کے بارے میں مختلف بیانیے سامنے آئے۔ انتہا پسند دائیں بازو کے اداروں اور چینلز کے نزدیک یہ گرفتاریاں اس … Read more

مہاراشٹر میں مانسون پر ال نینو کا اثر، بارش میں کمی اور شدید گرمی کی پیش گوئی

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں مانسون کی آمد ہو چکی ہے، تاہم اب تک اطمینان بخش بارش کا آغاز نہیں ہو سکا ہے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال مانسون پر "ال نینو” کے اثرات نمایاں رہ سکتے ہیں، جس کے باعث بارش معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔ ناگپور … Read more

امریکی صدر کا ایران پر حملے منسوخ کرنے کا اعلان، معاہدے پر پہنچنے کا عندیہ

واشنگٹن:(ایجنسیز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کی ایران کی اعلی ترین قیادت سے منظوری کے بعد وہ ایران کے خلاف آج کے طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کر رہے ہیں۔ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’بات چیت اور حتمی … Read more

سونکھیڈ پٹرول پمپ قتل کیس: دو ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار، مقامی جرائم شاخ ناندیڑ کی بڑی کامیابی

ناندیڑ، 11 جون:( ورق تازہ نیوز)ضلع ناندیڑ کے سونکھیڈ علاقے میں واقع مورگے پٹرول پمپ پر پیش آئے قتل کے سنسنی خیز معاملے میں پولیس نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی مقامی جرائم شاخ (LCB) ناندیڑ اور سونکھیڈ پولیس کی مشترکہ کوششوں … Read more

امریکی صدر کا ایران پر دوبارہ ’سخت حملہ‘ کرنے کا اعلان، خارگ جزیرے کا کنٹرول سنبھالنے کی بھی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج رات پھر ایران پر ’بہت سخت حملہ‘ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے خارگ جزیرے کا کنٹرول سنبھالنے کا عندیہ دیا ہے۔ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’امریکہ آج رات ایران پر بہت سخت حملہ کرے گا۔‘ ’مستقبل قریب میں کسی بھی … Read more

ایران نے تازہ امریکی حملوں کے بعد جنگ بندی کو ’بے معنی‘ قرار دے دیا،

ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے تازہ حملوں نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کو ’عملاً بے معنی‘ بنا دیا ہے۔ ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ مذاکرات کے حوالے سے اب بھی پرامید ہے۔ اسلام آباد … Read more

لاڈکی بہن یوجنا: مئی ماہ کی قسط جون کی اس تاریخ کے درمیان ملنے کا امکان، لاکھوں خواتین کے لیے بڑی خبر

ممبئی: (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری ’’وزیر اعلیٰ ماجھی لادکی بہن یوجنا‘‘ کے تحت مستحق خواتین کو ہر ماہ 1500 روپے کی مالی امداد دی جاتی ہے۔ حال ہی میں حکومت نے مارچ اور اپریل ماہ کی قسطیں خواتین کے بینک کھاتوں میں منتقل کی ہیں۔ بعض خواتین کو دونوں مہینوں کے … Read more

کانگریس میں ترنمول کانگریس کے انضمام کی تیاری؟

نئی دہلی:(ایجنسیز) کانگریس اور ترنمول کانگریس (TMC) کے ممکنہ انضمام سے متعلق قیاس آرائیوں نے اس وقت زور پکڑ لیا جب کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی** اور ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے درمیان حالیہ ملاقات کی خبریں سامنے آئیں۔ اس ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں مختلف اندازے لگائے جا … Read more

دل دہلا دینے والا حادثہ: تین سگے بھائی ندی میں ڈوب کر جاں بحق

کھیڑ:10/ جون ۔( ورق تازہ نیوز)رتناگیری ضلع کے کھیڑ شہر سے ایک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں جگبُڈی ندی کے ایک گہرے ڈوہ میں ڈوبنے سے تین نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ یہ تینوں نوجوان سگے بھائی تھے، جن کی اچانک موت سے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے … Read more

پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، پانچ ایرانی میزائل فضا میں مار گرائے: اُردن

اردن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کی طرف سے داغے گئے پانچ میزائلوں کو مار گرایا ہے، دوسری جانب پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرتے ہوئے (امریکی فوجی اڈوں پر مشتمل) چار بڑے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ … Read more

ایرانی حملے میں امریکی ہیلی کاپٹر مار گرائے جانے کی تصدیق: اب ہمیں ردِعمل دینا پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھیں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات ایرانیوں نے آبنائے ہرمز پر گشت کے دوران ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے تاہم اس واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ سوار محفوظ رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اس حملے کے جواب میں … Read more

آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین 10 محرم کے بعد کی جائے گی: ایرانی حکام

ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی یاد میں قائم ہیڈکوارٹر نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ان کا جنازہ اور تدفین 10 محرم کے بعد کی جائے گی۔ادارے کے مطابق اس فیصلے کی وجہ ’ان دنوں ایران اور دنیا کے مختلف حصوں میں جاری مجالسِ عزا‘ کو قرار دیا … Read more

اسرائیلی وزیرِ خزانہ کے فرانس میں داخلے پر پابندی عائد

<li>فرانس کے وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ اُن کے ملک نے برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ناروے کے ساتھ مل کر مغربی کنارے میں تشدد کے باعث اسرائیل کے وزیرِ خزانہ پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ژاں نویل بارو نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آج اُن افراد کے … Read more

وارانسی میں گوشت کی دکانوں پر مکمل پابندی,ہندو صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا

وارانسی:9/ جون (ایجنسیز) اتر پردیش کے وارانسی میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے اندر گوشت و مچھلی کی دکانوں پر پابندی لگنے اور شہر سے باہر منتقل کرنے کے حکم سے ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اس حکم کو گوشت تاجر ناانصافی پر مبنی بتا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی نسلوں … Read more

ریاست میں مانسون کی زبردست انٹری؛ کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کی وارننگ

ممبئی:( ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر میں جنوب مغربی مانسون نے زور دار انداز میں دستک دے دی ہے، جس کے بعد ریاست کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات (IMD) نے آئندہ چند دنوں کے دوران کئی اضلاع میں شدید بارش، گرج چمک، آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں کا انتباہ … Read more

آدھے مہاراشٹر میں بارش کا قہر، تیز آندھی سے درخت گر گئے، چھتوں کے پترے اُڑ گئے؛ کئی اضلاع میں بھاری نقصان

ممبئی: مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں مانسون کی بارش نے زور پکڑ لیا ہے۔ ریاست کے متعدد اضلاع میں موسلادھار بارش اور تیز آندھی کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ کئی مقامات پر درخت جڑ سے اکھڑ گئے، جبکہ مکانات اور دکانوں کی چھتوں کے پترے بھی ہوا میں اُڑ گئے۔ امراوتی شہر … Read more