ایرانی حملے میں امریکی ہیلی کاپٹر مار گرائے جانے کی تصدیق: اب ہمیں ردِعمل دینا پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھیں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات ایرانیوں نے آبنائے ہرمز پر گشت کے دوران ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے تاہم اس واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ سوار محفوظ رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اس حملے کے جواب میں امریکہ کو لازماً ردّعمل دینا ہوگا۔‘

  1. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھیں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات ایران نے ایک امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’مجھے ابھی ہماری عظیم فوج نے آگاہ کیا ہے کہ گذشتہ رات ایرانیوں نے آبنائے ہرمز پر گشت کے دوران ہمارے ایک انتہائی جدید اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔‘امریکی صدر کے مطابق اس ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ سوار تھے جو اس واقعے میں محفوظ رہے۔
  2. ان کا مزید کہنا ہے کہ ’اس حملے کے جواب میں امریکہ کو لازماً ردّعمل دینا ہوگا۔‘اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام)
  3. نے اپاچی ہیلی کاپٹر کے کریش سے متعلق ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر عمان کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے اور امریکی افواج نے اس کے دونوں پائلٹس کو بچا لیا ہے۔سینٹکام کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر ’علاقائی پانیوں میں گشت‘ کر رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading