ناندیڑ میں آج جلسۂ سیرت النبی ﷺ و محفلِ حمد و نعت کا انعقاد

ناندیڑ: مجلس علماء، شہید ٹیپو سلطان روڈ، ناندیڑ کی جانب سے آج 31 اگست 2026ء، بمطابق 17 ربیع الاول 1448ھ بروز پیر، بعد نمازِ مغرب جلسۂ سیرت النبی ﷺ و محفلِ حمد و نعت کا بابرکت انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ روحانی و اصلاحی پروگرام علیان فنکشن ہال، شہید ٹیپو سلطان روڈ، ریلوے بریج، اسلام پورہ، ناندیڑ میں منعقد ہوگا۔

جلسے کی صدارت حضرت مولانا مفتی خالد شاکر صاحب قاسمی فرمائیں گے، جبکہ خصوصی مقرر کی حیثیت سے حضرت مولانا سعد عبداللہ صاحب ندوی، ناظم ادارہ مھد ابوالحسن رحمۃ اللہ علیہ، خطاب فرمائیں گے۔

محفلِ حمد و نعت میں حضرت مولانا مفتی خالد شاکر صاحب، امام و خطیب مسجدِ خواجگان، حضرت مولانا مفتی ایوب صاحب قاسمی، حضرت مولانا وسیم صاحب حسینی، امام و خطیب مسجدِ نئی عید گاہ، حضرت مولانا عمران صاحب ندوی، امام و خطیب مسجدِ قباء، حضرت مولانا مفتی انس صاحب حسامی، امام و خطیب مسجدِ سعید، اور حضرت مولانا مفتی بلال صاحب ندوی، امام و خطیب مسجدِ امیر حمزہ کی شرکت ہوگی۔

منتظمین کے مطابق الحمدللہ اس بابرکت محفل کے دوران چند طلبۂ کرام کا قرآنِ مجید شروع کروایا جائے گا، جو اس پروگرام کی خصوصی خصوصیت ہوگی۔
نمازِ عشاء پروگرام کے اختتام کے بعد جلسہ گاہ میں ہی ادا کی جائے گی، ان شاء اللہ۔

مجلس علماء، شہید ٹیپو سلطان روڈ، ناندیڑ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس بابرکت اور روحانی پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے علمائے کرام کے بیانات اور حمد و نعت کی محفل سے استفادہ کریں۔
رابطہ: 8446713635

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading