ناندیڑ: 25 اگست(:ورق تازہ نیوز)مدینۃ العلوم ہائی اسکول، ناندیڑ کے موظف مدرس و سپروائزر جناب مہدی دائمی صاحب کا آج بروز منگل دل کا شدید دورہ پڑنے سےانتقال ہوگیا۔ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم عصر کی نماز کی ادائیگی کے لیے گھر سے مسجد روانہ ہوئے تھے، تاہم راستے میں طبیعت ناساز ہونے پر گھر واپس آگئے۔ کچھ ہی دیر بعد ان کی روح مالکِ حقیقی سے جا ملی۔مرحوم کا جسدِ خاکی چونابھٹی روڈ، خسرونگر میں مسجد عارفین سے متصل مکان میں آخری دیدار کے لیے رکھا گیا ہے۔
آج بعد نمازِ عشاء مرحوم کی میت کو ان کے آبائی وطن اُدگیر لے جایا جائے گا، جہاں کل بروز بدھ، 26 اگست کو ان کی تدفین عمل میں آئے گی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔