پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، پانچ ایرانی میزائل فضا میں مار گرائے: اُردن

اردن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کی طرف سے داغے گئے پانچ میزائلوں کو مار گرایا ہے، دوسری جانب پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرتے ہوئے (امریکی فوجی اڈوں پر مشتمل) چار بڑے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
اردن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کی طرف سے داغے گئے پانچ میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

بی بی سی فارسی کے مطابق اردن کی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم نے ایران کی طرف سے الازرق کی طرف داغے گئے پانچ میزائلوں کو روک کر مار گرایا ہے۔‘

اردنی فوج کے مطابق میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فضا ہی میں مارگرایا گیا اور میزائلوں کا ملبہ مختلف علاقوں میں گرا تاہم میزائل کے ٹکڑوں سے لیکن کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔‘

یاد رہے کہ ایرانی میڈیا نے پاسداران انقلاب کاا حوالہ دے کر رپورٹ کیا تھا کہ اس نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیا ہے.

طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے چار امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا: پاسداران انقلاب کا دعویٰ
پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرتے ہوئے (امریکی فوجی اڈوں کے) چار بڑے اہداف کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا نے پاسداران انقلاب کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ ’ان میں F-35 کے ہینگرز اور اردن کے علاقے الازرق میں ایک امریکی فوجی کمانڈ اور کنٹرول مرکز شامل ہیں۔‘

ارنا کے ایکس کے اکاؤنٹ پرشیئر کی گئی فوٹیج میں قدر، عماد اور خیبر شکن نامی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو خطے میں امریکی اہداف پر فائر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو بدھ کی صبح ہونے والے حملے کے جواب میں کیا گیا تاہم بی بی سی آدادانہ طور پر اس فوٹیج کی تصدیق نہیں کر سکا۔
ایران کے حملوں کو روک لیا گیا: کویت
ایران کی جانب سے حملوں کے بعد اب کویت سے خبر سامنے آئی ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کو روک لیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کویتی آرمی جنرل سٹاف نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ’دشمن کے فضائی اہداف‘ کو روک دیا ہے۔

کویتی فوج نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ ’مجاز حکام کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی اور حفاظتی رہنما خطوط پر عمل کریں اور با اختیار سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں.
ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملے کا دعویٰ
فارس نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ پاسداران انقلاب نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق ’اس نے اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن کے میزائلوں کے ذریعے ’چار اہم اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں امریکی فضائی اڈے پر F-35 لڑاکا جیٹ ہینگرز اور آرمی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر‘ شامل ہیں۔ابھی تک امریکی ذرائع نے اس حملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

اس سے قبل خاتم الانبیاء کے ہیڈ کوارٹر نے اپنے اعلان میں کہا تھا کہ ایرانی حملے پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج نے مشترکہ طور پر کیے تھے۔

ہم نے امریکی اڈوں پر ڈرون سے حملہ کیا: ایرانی فوج

ایرانی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے ڈرون حملوں کی لہر کے ساتھ ’امریکی اڈوں اور امریکی پانچویں بیڑے کے ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا ہے۔‘ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق، فوج نے ان حملوں کو جنوبی ایران کے باشندوں کے خلاف امریکی ’ہراساں کیے جانے‘ کے بعد ’جوابی اقدام‘ قرار دیا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading